ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کی تجویز، بی جے پی اور متحدہ محاذ نے مسترد کردی

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے مدنظر ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے باقی تین مراحل کو ایک ہی دن منعقد کرنے کی تجویز پیش کی۔

ترنمول کانگریس کی تجویز، بی جے پی اور متحدہ محاذ نے مسترد کردی
ترنمول کانگریس کی تجویز، بی جے پی اور متحدہ محاذ نے مسترد کردی
author img

By

Published : Apr 16, 2021, 10:59 PM IST

آل پارٹی میٹنگ میں بی جے پی اور متحدہ محاذ نے ترنمول کانگریس کی باقی تین مراحل کی ووٹنگ کو ایک ہی دن مقرر کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا۔ وہیں الیکشن کمیشن نے بھی واضح کیا کہ اسمبلی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

ترنمول کانگریس کی تجویز، بی جے پی اور متحدہ محاذ نے مسترد کردی

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر آج کولکاتا میں واقع الیکشن کمیشن دفتر میں کل جماعتی اجلاس منعقد ہوا جس میں بنگال اسمبلی انتخابات کے دوران کورونا سے تحفظ پر غور و خوص کیا گیا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کوورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کو دیکھتے ہوئے انتخابات کے باقی تین مراحل کو ایک ہی دن منعقد کرنے کی تجویز دی۔ کل جماعت اجلاس میں ترنمول کانگریس کے رہنما پارتھو چٹرجی نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں صرف دو یا تین مراحل میں ہی پولنگ کی گئی جبکہ مغربی بنگال میں 8 مراحل میں انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسانی زندگی کو زیادہ اہم سمجھتے ہیں۔

بی جے پی رہنما سوپن داس گپتا نے کہا کہ آخری وقت اس طرح کی تبدیلی سے ووٹرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے ترنمول کانگریس کی تجویز کو مسترد کردیا۔

وہیں متحدہ محاذ کے سی پی آئی ایم رہنما بکاش رنجن بھٹاچاریہ نے کہا کہ باقی مراحل کے انتخابات ایک ساتھ منعقد کرنے سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن انتخابات جاری ہیں، ایسے میں اتنی بڑی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تشہیری مہم کی وجہ سے کووڈ کیسیز میں اضافہ ہوا ہے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے لیکن کمبھ میلہ کی وجہ سے کووڈ کیسیز میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، سب سے پہلے اس بند کیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.