ترنمول کانگریس کے سنیئر رہنما اور رکن پارلیمان سوگت رائے نے کہا کہ یہ بل کانگریس حکومت لائی تھی اور اس کا مقصد سرمایہ کاروں کو تحفظ دینا اور کارپوریٹ کو سماجی فرائض کی ادائگی سے جوڑنا تھا لیکن موجودہ حکومت نے اس میں بہت ساری ترمیم کرکے اس میں کئی تبدیلی کردی ہیں ۔
رکن پارلیمان نے کہاکہ حکومت کی نیت پرشبہ ہے۔ اگر کمپنیوں کو فائدہ پہنچانا ہی تو اس میں اتنی تبدیلی کیوں۔
سابقہ حکومت کی بنائی ہوئی بل سے کمپنیوں کو فائدہ پہنچ رہا تھا لیکن اسے مخصوص کمپنیوں کو فائدہ پہنچایاجائے گا،
انہوں نے کہا کہ حکومت بل لے کرآئی ہے لیکن انہیں سمجھ نہیں آرہا ہےکہ اس بل کو لانے کا اس کا مقصدکیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بینکوں کا این پی اے 11لاکھ کروڑ تک پہنچنا بہت ہی تشویش ناک بات ہے اور کہا کہ اسے روکنےکےلئے قدم اٹھائےجانے چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کے وقت بہت بڑی رقم شیل کمپنیوں کے ذریعہ ادھرادھر ہوئی ہے لیکن تب حکومت نے اسے روکنے کےلئے کوئی قدم نہیں اٹھائے۔
ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان نے کمپنی ترمیمی بل کی مخالفت کر تے ہوئے لوک سبھا سے واک آ ؤٹ کر گیے۔