ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کا ادھیر رنجن چودھری پر تنقید - ادھیر رنجن چودھری پر تنقید

مرشدآباد ضلع ترنمول کانگریس کے سنیئر رہنما اور رکن پارلیمان ابو طاہر خان نے پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری پر تنقید کی ہے۔

Trinamool Congress MP criticizes Adhir Ranjan Chowdhury

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 10:46 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما ابو طاہر خان نے کہا کہ 'رانین نگر میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کے خلاف احتجاج کرنے والے ترنمول کانگریس کے حامی نہیں بلکہ گاؤں کے باشندے تھے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پنچایت پردھان کی گاڑی پر جان لیوا حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کے ڈرائیور کی موت ہو گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد گاؤں والوں میں ناراضگی تھی۔'

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ہم نہیں بلکہ عام لوگ کانگریس کے رہنما کی مخالفت کر رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی پی تقرری معاملہ: ممتا حکومت کو سپریم کورٹ سے دھچکا

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری پارٹی کارکنان کے گھروں میں توڑ کے واقعے کے ان سے ملاقات کرنے کے لئے رانین نگر جا رہے تھے تبھی انہیں ترنمول کانگریس کے حامیوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔'

غورطلب ہے کہ ترنمول کانگریس کے حامی رانین نگر پنچایت پردھان کی گاڑی پر حملے میں ان کے ڈرائیور کی موت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ترنمول کانگریس کا الزام ہے کہ اس حملے میں کانگریس کے کارکنان ملوث تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.