ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی کی مرکزی وزیر سے ملاقات جلد

فیروزہ بی بی سمیت ترنمول کانگریس کے دیگر ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد وہ جلد ہی دہلی کے لئے روانہ ہوں گی اور مرکزی وزیر سے ملاقات کرکے گھٹال بچاؤ ماسٹر پلان کو جلد از جلد نافذ کرنے کا مطالبہ کریں گی۔

سیلابی صورتحال
سیلابی صورتحال
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 10:24 AM IST

مشرقی مدنی پور ضلع میں سیلابی صورتِ حال کے مدنظر گھٹال بچاؤ ماسٹر پلان کو جلد از جلد نافذ کرنے کے لئے ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی کی مرکزی وزیر سے ملاقات جلد ہوگی.

سیلابی صورتحال
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ترنمول کانگریس کے چند ارکان اسمبلی بہت جلد مرکزی وزیر سے ملاقات کے ارادے سے دہلی کے لئے روانہ ہوں گے. مشرقی مدنی پور ضلع میں سیلابی صورتحال کے مدنظر گھٹال بچاؤ ماسٹر پلان کو جلد از جلد نافذ کرنے کے لئے ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی کی مرکزی وزیر سے جلد ملاقات ہوگی. رکن پارلیمان اور اداکار دیب نے کہا کہ گھٹال سمندر کے بالکل قریب ہے۔ جس کے نتیجے میں مانسون کے دوران یہاں سیلابی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے. اس سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے گھٹال کو قدرتی آفات سے بچانے کے لئے ہزار کروڑ روپے کا فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے. اگر یہ رقم سیلاب کے آنے سے پہلے مل جاتی تو یہاں سیلابی صورتِ حال پیدا نہیں ہوتی.فیروزہ بی بی سمیت ترنمول کانگریس کے دیگر ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد وہ جلد ہی دہلی کے لئے روانہ ہونگی اور مرکزی وزیر سے ملاقات کرکے گھٹال بچاؤ ماسٹر پلان کو جلد از جلد نافذ کرنے کا مطالبہ کریں گی.دوسری طرف اپوزیشن پارٹی بی جے پی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے دہلی کے دورے کی بات کررہی ہے. دوسری طرف وزیراعلیٰ ممتا بنرجی آج سیلابی صورتِ حال سے پوری طرح سے متاثر علاقہ گھٹال کے دورے پر گئیں اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد ارکان اسمبلی کو دہلی کے دورے پر جانے کی ہدایت دی-

مزید پڑھیں:ممتا بنرجی نے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ کیا

وزیراعلیٰ ممتابنرجی اس سے قبل سیلابی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لئے مشرقی مدنی پور اور ہوڑہ ضلع کے مسلسل دورے پر جارہی ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.