ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئینی دائرے میں رہ کر عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماوں کو عوام کے لئے ہی کام کرنا چاہئے نہ کہ سیاسی جماعت کے لئے۔
ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ جو رہنما عوام کے بجائے پارٹی کے لئے کام کرتا ہے، وہ زیادہ دنوں تک عوام کے درمیان نہیں رہتا ہے۔ عوام بھی ایسے رہنماوں کو یکطرفہ طور پر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اس لئے پارٹی کے بجائے عوام کی خدمت کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے اسمبلی میں اسی پارٹی کو کامیابی ملے گی جو عوام کی خدمت کو پہلی ترجیح دیتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ شھبندو ادھکاری اور ترنمول کانگریس کے درمیان بڑھتی جا رہی ہے۔ قیاس آرائی ہے کہ شبھندو ادھکاری اپنی الگ پارٹی بنانے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ وہیں بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان پہلے ہی شبھندو ادھکاری کو بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دے چکے ہیں۔