ETV Bharat / state

Trinamool Congress ٹی ایم سی رہنماؤں نے سیکیت گوکھلے کی گرفتاری کو انتقامی سیاست قرار دیا - گجرات اسمبلی انتخابات

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے پارٹی کے قومی ترجمان سیکیت گوکھلے کی گرفتاری پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور گجرات پولیس کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے گوکھلے کی رفتاری کو انتقام کی سیاست قرار دیا۔ Trinamool Congress

ٹی ایم سی کے رہنماوں نے سیکیت گوکھلے کی گرفتاری کو انتقام کی سیاست قرار دیا

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 12:39 PM IST

کولکاتا: آٹھ دسمبر کو گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آئیں گے تاہم اس سے قبل گجرات پولس نے ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان ساکیت گوکھلے کو جے پور کے ہوائی اڈے سے موربی پل کے انہدام سے متعلق ان کے ٹویٹ کے لئے گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم کے موربی دورے پر 30 کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے۔ Trinamool Congress Leader Reaction On Saket Gokhale Arrest

گوکھلے کے خلاف شکایت بی جے پی کے ایک سینئر کارکن بھلا بھائی کوٹھاری نے درج کرائی تھی۔یکم دسمبر کو گوکھلے نے ایک اخبار کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھاکہ وزیر اعظم کے موربی کے دورے پر 30 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے جس اخبار کے تراشے کو شیئر کیا تھا وہ جعلی ہے۔ انہوں نے ایک نیوز کلپ شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیاتھا کہ آر ٹی آئی سے پتہ چلتا ہے کہ مودی کے موربی کے چند گھنٹوں کے دورے پر 30 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اس میں سے 5.5 کروڑ روپے صرف مبارک باد، ایونٹ منجمنٹ اور فوٹو گرافی پر خر چ ہوئے ہیں مرنے والے 135 متاثرین کو 4 لاکھ روپے ایکس گریشیا یعنی 5 کروڑ روپے ملے۔ مودی کے ایونٹ مینجمنٹ اور پی آر کی قیمت 135 لوگوں کی زندگی سے زیادہ ہے۔

بی جے پی لیڈر کوٹھاری کی شکایت کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور ان پر جعلسازی، ہتک آمیز ٹویٹس اور خوف پھیلانے کا الزام لگایا۔پولیس کے مطابق، اخبار گجرات سماچار جس کے تراشے گوکھلے نے استعمال کیے ہیں، نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی مواد شائع نہیں کیا ہے۔بعد میں گجرات سماچار نے بھی کہا کہانہوں نے ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی۔ ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان ڈریک او برائن نے پہلے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گوکھلے نے پیر کو دہلی سے جے پور کے لئے رات 9 بجے کی فلائٹ لی۔ گجرات کی پولیس جے پور میں اس کا انتظار کر رہی تھی اور اترنے پر اسے ریاستی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:TMC Spokeperson Saket Gokhale Arrested ٹی ایم سی ترجمان ساکیت گوکھلے ایک دن کے پولیس ریمانڈ میں

ڈریک نے مزید کہا کہ پولیس نے گوکھلے کو اپنی ماں کو صرف ایک کال کرنے کی اجازت دی تھی جہاں وہ اسے اطلاع دے سکتے تھے کہ انہیں گجرات پولیس لے جا رہی ہے۔ ترنمول کانگریس نے کہا کہ پولیس نے مبینہ طور پر اس کا فون چھین لیا تھا۔انہوں نے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ منگل کی صبح 2 بجے، اس نے اپنی ماں کو فون کیا اور بتایا کہ وہ اسے احمد آباد لے جا رہے ہیں اور وہ آج دوپہر تک احمد آباد پہنچ جائیں گے۔ پولیس نے اسے ایک دو منٹ کی فون کال کرنے دی اور پھر اس کا فون اور اس کا سارا سامان ضبط کر لیا۔ ڈیرک نے اسے حکمراں بی جے پی کا سیاسی انتقامقرار دیا جو ترنمول کانگریس اور دیگر اختلافی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔حال ہی میں، گوکھلے نے 18 ستمبر کو نمیبیا کے ساتھ 8 چیتوں کو حاصل کرنے کے مبینہ معاہدے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

ترنمول کانگریس کے ریاستی جنرل سیکریٹری کنال گھوش نے کہاکہ سیکیت گوکھلے کی گرفتاری سے یہ پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کو صرف ممتابنرجی کی پارٹی سے خطرہ ہے۔ اسی وجہ سے ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے خلاف بلاوجہ سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ راجیہ سبھا رکن سنتانیو سین نے کہاکہ ترنمول کانگریس واحد سیاسی جماعت ہے جو بی جے پی کی کھل کر مخالفت کرتی ہے۔مخالفت کرنے کی وجہ سے ہی ترنمول کانگریس کو جانچ ایجنیسیوں کے ذریعہ ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔Trinamool Congress Leader Reaction On Saket Gokhale Arrest

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.