آر ایس ایس کے سدھیر کے ٹوئیٹ کو آگے بڑھانے اور اس پر تبصرہ کے جانے پر ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل و ریاستی وزیر تعلیم پارتھوچٹرجی نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر آر ایس ایس کی ہدایت پر کام کرتے ہیں۔
جولائی2019 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی گورنر اور بنگال حکومت کے درمیا تعلقات کشیدہ ہیں اور گورنر حکومت کی تنقید کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے ہیں اور اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب ہوتے جارہے ہیں گورنر جارحانہ انداز میں حکومت کی تنقید کرنے لگے ہیں۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست میں امن وامان کی صورت حال پرتبصرہ ممتا بنرجی کو نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ کیا اور مالدہ سے القاعدہ کے عسکریت پسندوں کی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ مغربی بنگال القاعدہ کے عسکریت پسندوں اور غیر قانونی بموں کی پناہ گاہ بن گیا ہے۔
ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر سرجیت پرکائستہ کو ریاستی سلامتی کا مشیرکا چیف مشیر بنایا گیا ہے، اس کے باوجود یہ سب ہو رہا ہے۔
گورنر نے ایک سرکاری خط میں ٹویٹ کیا۔ یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ آر ایس ایس سدھیر چمک رہا ہے۔ ترنمول کے جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہا کہ گورنر کو مقامی سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔ لیکن جگدیپ دھنکر بی جے پی کے کہنے پر کام کر رہے ہیں۔ وہ براہ راست آر ایس ایس سے ہدایات لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
ترنمول کانگریس کا بی جے پی کے خلاف بڑا بازار میں احتجاج
پارتھو چٹرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی بھارتی ریاست کے گورنر کی حیثیت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایک غیر جانبدار ہوں گے، جن کا ریاست کی مقامی سیاست سے گہرا تعلق نہیں ہوگا۔مگر بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر بی جے پی کےلئے کام کررہے ہیں اور آر ایس ایس سے ہدایت لیتے ہیں۔ گورنر کا یہ موجودہ ٹوئیٹ سامنے آنے کے بعد ترنمول کانگریس کو ان کے خلاف تنقید کرنے کا موقع مل گیا ہے۔