مغربی بنگال کے ضلع مالدہ سے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری بلبل خان نے آج ہریش چندر پور علاقے کے رہائشی علی حسین اور تبسم منڈل سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ترنمول کانگریس کے ضلع جنرل سیکرٹری بلبل خان نے بتایا کہ علی حسین کڈنی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کئی مرتبہ فون پر مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن مصروفیت کی وجہ سے ان سے ملاقات نہیں پائی۔
انہوں نے کہا کہ آج ان کے گھر پر ان سے ملاقات کی ہے اور اب ان کی مناسب علاج کرانے کی کوشش کی جائے گی، انہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:معذوروں کی دوستی گنگا جمنی تہذیب کی بہترین مثال
بلبل خان نے تبسم منڈل کے تعلق سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اوہ بیوہ ہیں۔ ان کے چار بچے ہیں۔ دوارے راشن اسکیم کے تحت ان کو راشن فراہم کیا گیا ہے تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی پیش نہ آئے۔
واضح رہے کہ مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری بلبل خان گنیش پوجا میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی مورتی بناکر تنازع کی زد میں آگئے تھے۔
اس کے بعد مالدہ ضلع میں ایک تقریب کے دوران نازیبا رقص کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بلبل خان کو زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔