ETV Bharat / state

Bengal Post-Poll Violence Case: ترنمول کانگریس کے رہنما ابو طاہر کے گھر پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری - ٹی ایم سی رہنما ابو طاہر کے مکان پر چھاپہ ماری

سی بی آئی کی ٹیم نے مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں واقع ترنمول کانگریس کے رہنما ابو طاہر سمیت تین دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپہ ماری کی،ان تینوں پر انتخابات کے بعد تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ CBI Points Discover to TMC chief Abu Taher

سی بی آئی کی چھاپہ ماری
سی بی آئی کی چھاپہ ماری
author img

By

Published : Jul 28, 2022, 11:37 AM IST

مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے مکانوں پربڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی،ذرائع کے مطابق نندی گرام کے ترنمول کانگریس کے بلاک اور بوتھ صدر اور وزیراعلی ممتا بنرجی کے بوتھ ایجنٹ ابو طاہر سمیت دیگر رہنماؤں کے گھروں پر سی بی آئی کی ٹیم پہنچی۔

سی بی آئی نے اسمبلی انتخابات سے پہلے اور بعد میں ہوے تشدد کے معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں ابو طاہر سمیت دیگر رہنماؤں سے پوچھ گچھ کر چکی ہے،سی بی آئی کی جانب سے متعدد سمن جاری کئے جانے کے باوجود ابو طاہر سی بی آئی دفتر میں پیش نہیں ہوئے تھے۔اس کے بعد سی بی آئی نے ہلدیہ محکمہ عدالت سے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے خلاف وارنٹ لے کر ان کے گھروں کو پہنچی ہے۔

سی بی آئی کا ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر تفتیش میں تعاون نہ کرنے کا الزام ہے۔دوسری طرف ضلع ترنمول کانگریس کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں:SSC Scam: ای ڈی نے ارپیتا کے بیلگھریا فلیٹ سے کروڑوں کی رقم برآمد کی

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 سے پہلے اور اس کے بعد بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے۔اسی درمیان نندی گرام میں نامعلوم شرپسندوں کے ہاتھوں بی جے پی کے رہنما دیب برت کا قتل ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.