ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں ترنمول کی سابق رکن پارلیمان اور موجودہ کانگریس کی صدر موسم نور نے کہا کہ ہر اسمبلی انتخابات سے قبل دل بدل کا کھیل جاری ہے اس کے باوجود ترنمول کانگریس متحد ہے اور مضبوط بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں دراڑ ڈالنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، تاہم پارٹی کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جانے والوں کو کسی بھی قیمت پر روکا نہیں جاسکتا ہے کیوںکہ جانے والے لوگ بہت پہلے ہی من بنا چکے ہوتے ہیں وہ صرف وقت کا انتظار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک دو دس لوگوں کے جانے سے پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ پارٹی ایک دو آدمی سے نہیں چلتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی مضبوط اور متوازن ہے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہ پڑے۔
ترنمول کانگریس کی رہنما موسم نور کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی ایک ایماندار رہنما ہیں ان کی قیادت میں ترنمول کانگریس تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی اور کوئی روک بھی نہیں سکتا ہے۔
ممتا بنرجی کی قیادت میں اسمبلی انتخابات میں دو سو سے زائد سیٹز ملنے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے کیونکہ ہمیں عوام کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مالدہ کے کل بارہ اسمبلی حلقوں میں کامیابی کریں کریں گی۔