کولکاتا: کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election کی تیاریاں شباب پر ہیں تو وہیں ٹکٹ کو لیکر مختلف سیاسی جماعتوں میں اندرونی جھگڑے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ کولکاتا کارپوریشن کے وارڈ نبر 60 کے ترنمول کانگریس TMC کے امیدوار کی راتوں رات تبدیلی پر ترنمول کانگریس کے کچھ حامی ناراض ہیں اور اس کے خلاف بھوک ہڑتال Hunger Strike کر رہے ہیں۔ ٹکٹ کو لیکر کانگریس کے حامیوں میں بھی ایسے جھگڑے سامنے آئے تھے اور کانگریس کے صدر دفتر کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا۔
احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک پڑھے لکھے امیدوار کو ہٹا کر ایک ایسے شخص کو دوبارہ ٹکٹ دیا گیا ہے جس نے اپنے معیاد کے دوران وارڈ میں کوئی ٹھوس کام نہیں کیا ہے۔ ایسے امیدوار کو ٹکٹ دینا صحیح نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی امیدواروں کی فہرست میں پہلے وارڈ نمبر 60 کے لئے اعجاز الرحمان کو امیدوار بنایا گیا تھا جو پیشے سے ایک وکیل ہیں۔ دوسرے ہی دن ان کو ہٹا کر سابق کونسلر قیصر جمیل کو امیدوار بنا دیا گیا۔ جس کے بعد ترنمول کانگریس کے وارڈ نمبر 60 کے کچھ حامیوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ وارڈ نمبر 60 میں ترنمول کانگریس کی حامی سعدیہ شاہین اور ان کے حامی وارڈ نمبر 60 جان نگر روڈ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہوئیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں قیصر جمیل کسی طور پر قبول نہیں ہے۔
سعدیہ شاہین نے اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت اردو Etv Bharat Urdu کو بتایا کہ ہم بھوک ہڑتال پر اس لئے بیٹھے ہوئے ہیں کہ کیونکہ جن کو دوبارہ ٹکٹ دیا گیا ہے وہ بہت مغرور قسم کے شخص ہیں ان کا عام لوگوں کے ساتھ سلوک اچھا نہیں رہا ہے۔ انہوں نے گذشتہ برسوں میں اپنے معیاد کے دوران وارڈ نمبر 60 میں کو خاطر خواہ کام نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب ایک تعلیم یافتہ امیدوار اعجاز الرحمان کو ٹکٹ دینا اور پھر راتوں رات امیدوار کو تبدیل کر دینا یہ بھی اچھا نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:
قیصر جمیل ہمیں کسی طور پر منظور نہیں ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں دیدی کو خط لکھا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہماری بات پر ممتا بنرجی غور کریں گی۔ ہم قیصر جمیل کے خلاف اسی طرح اپنی تحریک جاری رکھیں گے، ہمیں ایسے مغرور اور عوام کے ساتھ بُرا سلوک کرنے والا ناکارہ امیدوار نہیں چاہئے۔
واضح رہے کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 میں ترنمول کانگریس نے اپنے امیدواروں کی فہرست میں جہاں ایک طرف نئے چہروں کو شامل کیا دوسری طرف 39 سیٹنگ کونسلرز کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔