ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کا بدعنوانی سے گہرا رشتہ : کانگریس - کانگریسی رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس

پردیش کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری نے ممتا بنرجی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بدعنوانی کے درمیان گہرا رشتہ ہے۔

Adhir ranjan choudhary
Adhir ranjan choudhary
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 5:10 PM IST

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ مغربی بنگال کی عوام ایک بار پھر تاریخی تبدیلی کا گواہ بننے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی حکومت اور بدعبوانی کے درمیان گہرا رشتہ ہے. دونوں کو ایک دوسرے سے الگ رکھا نہیں جا سکتا ہے۔

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر بننے کے بعد ادھیر رنجن چودھری ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر تنقید کرنے کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتے ہیں۔

کانگریسی رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ کی خاموشی کی وجہ سے ان کے رہنما نہ جانے کن کن معاملے میں ملوث ہیں۔

ادھیر رنجن نے کہا 'بیوہ بھتہ اکیل مذہبی رہنماوں کو بھتہ اسکیم, بزرگ بھتہ اسکیم سمیت دیگر تمام سرکاری منصوبوں میں بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے:
دنیش کارتک مستعفی، مورگن کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی کمان

انہوں نے کہا 'ہر معاملے میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کا نام سامنے آتا ہے. ترنمول کے رہنما خود کو اس (بدعنوانی معاملے) سے الگ نہیں کر پا رہے ہیں'۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے 'اب وہ دن دور نہیں جب بنگال کے لوگ ریاست میں تاریخی تبدیلی کا گواہ بنیں گے'

انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام کو کانگریس جیسی مضبوط پارٹی کی ضرورت ہے. کانگریس ہی درست متبادل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.