ETV Bharat / state

TMC Councillor Name in SSC List ایس ایس سی کی فہرست میں ٹی ایم سی کونسلر کا نام

جنوبی 24 پرگنہ کے راج پور سونار پور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 18 کی کونسلر کوہلی گھوش کا نام اسکول سروس کمیشن کی طرف سے ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی فرضی اساتذہ کی فہرست میں شامل ہے۔ کوہلی گھوش میڈیا کے سامنے کچھ کہنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں قانونی طریقے سے نمٹا جائے گا۔ TMC Councillor Name in SSC List

ایس ایس سی کی فہرست میں ٹی ایم سی کانگرکس نا نام

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 10:37 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ اپر اور پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے کی جانچ ریاستی حکومت کے لئے گلے کی ہڈی بن چکی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے دباؤ میں بورڈ نے فرضی اساتذہ کے ناموں کا انکشاف کردیا ہے۔ فہرست میں ترنمول کونسلر کا نام بھی شامل ہے۔ فہرست شائع ہوتے ہی سیاست گرم ہو گئی۔ اسکول سروس کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی فہرست میں ترنمول کانگریس کی خاتون کاونسلر بھی شامل ہیں۔ Trinamool Congress Councillor Name In SSC List Which Submitted In Calcutta high Court

سونار پور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 18 سے ترنمول کانگریس کی کونسلر کوہلی گھوش 2018 میں سونار پور کے چوہاٹی ہائی اسکول میں تاریخ کے استاد کے طور پر بحال ہوئی تھیں۔ ان کا نام جعلی اساتذہ کی فہرست میں آنے پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ ضلع پریشد کے رکن رنجن ویدیا نے دعویٰ کیا کہ ترنمول دور میں سب کچھ فرضی تھا۔ ڈاکٹروں سے لے کر اساتذہ تک سبھی اس بوگس لسٹ میں شامل ہیں۔ سی پی ایم لیڈر سوجن چکرورتی نے بھی فرضی اساتذہ کی فہرست میں ترنمول کونسلر کا نام آنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا، صرف کونسلر ہی نہیں وزیر کی بیٹی بھی ملوث ہے۔ کالی گھاٹ اور نوبنو بھی ساتھ ہیں۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے ڈائمنڈ ہاربر تنظیمی ضلع کے صدر سبھاشیس چکرورتی نے کہا کہ کوہلی ایک پڑھی لکھی اور اچھی لڑکی ہے۔ حالانکہ مجھے پوری بات نہیں معلوم ہے۔ واضح رہے کہ کوہلی کو 2012 میں پرائمری اسکول میں ملازمت ملی تھی۔ 2018 میں انہوں نوکری کو چھوڑنے کے بعد چوہاٹی ہائی اسکول میں ہسٹری ٹیچر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں:Calcutta High Court جعلی ٹیچر کی فہرست والد اور اسکول کے نام کے ساتھ شائع کرنے کی ہدایت

اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ انہیں کئی بار بورڈ کو رپورٹ بھیجنی پڑی۔ اتفاق سے، فرضی اساتذہ کی جو فہرست شائع ہوئی ہے، اس میں نہ صرف کوہلی، بلکہ سونار پور کے متعدد اسکولوں کے کئی دوسرے اساتذہ بھی شامل ہیں۔ چوہاٹی ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر اینے نے کہا کہ اس وقت کے ٹیچر انچارج نے کوہلی گھوش کے نام کے سفارشی خط اور سروس کمیشن سے تقرری خط کی تصدیق کے بعد کوہلی کو مقرر کیاگیا تھا۔ ضروری دستاویزات ڈی آئی آفس بھیجے جاتے ہیں۔ وہاں سے منظوری کا خط ملنے کے بعد ہی انہیں اسکول میں تقرری دی گئی تھی۔Trinamool Congress Councillor Name In SSC List Which Submitted In Calcutta high Court

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.