ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ترنمول کے وفد نے فرہاد حکیم کی قیادت میں پیٹرول پمپ اور کووڈ-19 ویکسین اسناد میں وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر پر اعتراض کیا ہے۔
فرہاد حکیم کی قیادت میں ترنمول کانگریس نے بی جے پی رہنما کیلاش وجے ورگیہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے اسی کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق بھی جاری ہوچکا ہے۔
وہیں سیاسی جماعتوں کی جانبسے الیکشن کمیشن میں ایک دوسرے کے خلاف شکایات درج کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ترنمول کانگریس نے آج ریاستی الیکشن میں فرہاد حکیم کی قیادت میں بی جے پی کے خلاف متعدد شکایات درج کرائی ہے اور ترنمول کانگریس کے وفد نے ریاستی الیکشن کے دپٹی سی ای او کو تحریری طور پر شکایات درج کرائی ہے۔
اس موقع پر ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم نے کہا کہ ریاست بھر میں مختلف پیٹرول پمپز پر وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر لگی ہوئی ہیں، چونکہ وزیراعظم نریندر مودی اپنی جماعت کے سٹار کمپینر بھی ہیں۔ایسے ان تصاویر کے ہونے کا مطلب ہے کہ ان کے اشتہاری مہم کو سرکاری فنڈ سے مدد پہنچانا ہے اور ان تصاویر کو پارٹی کے اشتہاری مہم کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
ان کی بڑی بڑی تصاویر لگی ہوئیں ہیں جس سے ووٹرز کو متاثر کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ کووڈ ویکسین لینے پر جو سند مل رہی ہے اس پر بھی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر کیوں لگی ہے۔
انہوں الزام لگایا کہ یہ ووٹرز کو متاثر کرنے کی کوشش ہے اور ہم نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر کارروائی کی جائے۔
اس کے علاوہ بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے کل ایک تقریب میں وظیفے میں اضافہ کا اعلان کر رہے ہیں جبکہ الیکشن کے دوران اس طرح کا اعلان کیسے کیا جاسکتا ہے اور ایک جماعت کی طرف سے وظیفے میں اضافہ کا اعلان کیسے کیا جاسکتا ہے؟
اس کے علاوہ مختلف میڈیا میں سیاسی جماعتوں کے اشتہارات میں رہنماؤں کی تصاویر کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے ووٹرز کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے ان شکایات پر غور کرنے کی اپیل کی ہے اور امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔