مغربی بنگال میں 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپلٹیوں کے لئے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 35 سے بی جے پی امیدوار کے مبینہ طور پر اغوا کرنے کا الزام حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر عائد کیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ Bhatpara Municipality Ward no 35 BJP Candidate Kidnapped
ذرائع کے مطابق بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 35 سے بی جے پی کے امیدوار رنجیت کو گزشتہ روز دو لوگ گھر سے بلا کر لے گئے اور 48 گھنٹوں تک ایک مکان میں بند کرکے رکھا گیا۔ بی جے پی امیدوار نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حمایت کے لیے تحریری طور پر مچلکا
بی جے پی امیدوار نے جب ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حمایت کرنے کے لئے تحریری طور پر لکھ کر مچلکا دینے کے بعد ہی انہیں رہا کیا گیا.
بی جے پی کے امیدوار رنجیت کا کہنا ہے کہ انہیں اٹھا کر لے جایا گیا تھا۔ انہیں ساری رات سونے نہیں دیا گیا۔ مچلکا لکھ کر دینے کے بعد ہی صبح چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ترنمول کانگریس کے سرگرم رہنما تھے. ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے.
بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار نے کہا کہ مغربی بنگال الیکشن کمیشن سے اس معاملے میں شکایت درج کرائی گئی ہے.بی جے پی کے امیدوار کے لئے سیکیورٹی انتظامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سومناتھ شوم نے کہا کہ الزام بے بنیاد ہے۔ بی جے پی امیدوار دراصل ترنمول کانگریس کا ہی رہنما ہے۔ وہ ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کے سلسلے میں بات چیت کرنے کے لئے دفتر آیا تھا۔
مزید پڑھیں: Dhankhar Invites Mamata at Raj Bhavan: گورنر نے ممتا بنرجی کو راج بھون مدعو کیا