مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنمااوررکن پارلیمان ڈریک اوبرائن نے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران بی جے پی کے رہنمااور سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی تعزیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کوناقابل فراموش قراردیا۔
انہوں نے کہاکہ اورن جیٹلی کے خیالات اور سیاسی جماعت مختلف ہونے کے باوجود حریف جماعتیں انہیں پسند کرتی تھی اور ان کی باتوں کو غور سے سنتی تھی ۔
ڈریک اوبرائن کاکہنا ہے کہ خیالات اور سیاسی جماعت مختلف ہونے کے باوجودارون جیٹلی ایوان میں جب بھی کچھ کہتے تھے توتمام لوگ انہیں سنجیدگی سے سنتے تھے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ سابق وزیرخزانہ میں سیاست کی سوچ سمجھ زیادہ تھی ۔
انہوں نے کہاکہ ان کے پاس وسیع تجربہ تھا۔ وہ ان ہی تجربے کی بنیاد پر بات کرتے تھے۔ لیکن افسوس کا عالم یہ ہے کہ موجودہ بھارتیہ جنتاپارٹی میں ارون جیٹلی جیسی سوچ وفکر رکھنے والا کوئی نہیں ہے۔
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کے مطابق ارون جیٹلی1971 میں ایمرجینسی کے دوران گرفتاری سے بچنے کی کہانی سنائی تھی۔انہوں نے بتایا تھاکہ وہ اپنے دوست کی مدد سے کس طرح گرفتاری سے بچے تھے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنمااگر ارون جیٹلی کے نقشے قدم پر چلے تو ملک میں افراتفری کا ماحول کو ختم کیاجاسکتا ہے لیکن ان میں وہ بات ہے ہی نہیں۔