کولکاتا: مغربی بنگال کے ہوڑہ ڈویژن کے ڈی ایم آر آئی منیش جین نے کہا کہ بینڈل جنکشن میں سگنل نظام کو بہتر اور ڈیجیٹل بنانے، تیسری لائن کی تعمیراتی کام اور انٹر لاکنینگ کا کام مکمل ہونے کے بعد پہلے ٹرائل ٹرین کو کامیابی کے ساتھ چلائی گئی. انہوں نے کہا کہ اس کے بعد دیر رات اسی سیکشن سے میل اور ایکسپریس ٹرینوں کو چلائی گئی. سب کچھ ٹھیک ہے اور منگل کی صبح سے بینڈل - موگرا سیکشن میں ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر لوٹ آئی۔ Train Services Resume After Three Days in Bandel Junction
ان کا کہنا ہے کہ بینڈل جنکشن ڈیجیٹل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت اور آسان ہو گئی ہے. اب کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہو گی. ڈیجیٹل ہونے کے بعد اپ اور ڈاؤن سے گزرنے والی ٹرینوں کو سگنل کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا. واضح رہے کہ مغربی بنگال کے بینڈل جنکشن اور اس کے اطراف کے علاقے میں بیچھے ریلوے لائن میں مرمت اور سگنل کو ڈیجیٹل بنانے کا کام زور شور سے شروع ہوا تھا. نان انٹرلاکینگ، سگنل نظام کو بہتر اور ڈیجیٹل بنانے کا کام شروع ہونے کے سبب بینڈل - سیالدہ اور بینڈل ہوڑہ ڈویژن میں اگلے 72 گھنٹوں یعنی تین دنوں تک ریلوے خدمات مکمل طور پر معطل تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
مشرقی ریلوے کے مطابق بینڈل جنکشن اور اس کے اطراف میں نان انٹرلاکینگ کی مرمت کا کام آج سے شروع ہو چکا ہے. یہ کام جمعہ سے لے کر سوموار کی شام تک جاری رہا تھا. انہوں نے کہا کہ مرمتی کام جاری رہنے تک بینڈل - سیالدہ اور بینڈل ہوڑہ ڈویژن میں اگلے 72 گھنٹوں یعنی تین دنوں تک ریلوے خدمات مکمل طور پر معطل رہے گی۔