اگرتلہ:ریلوے حکام نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ٹریک کاروں کے ہموار آپریشن نے بنگلہ دیش کے اکھورا میں اگرتلہ اور گنگا ساگر ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ایک ریلوے انجن کے ٹرائل رن کا راستہ صاف کر دیا۔ ٹریک کار کے بین الاقوامی سرحد پر زیرو لائن تک پہنچنے میں تقریباً 75 منٹ لگے۔ حکام نے کہا کہ ٹیسٹ ٹرین کے لیے تمام ضروری تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مزید کچھ دن لگیں گے۔تاہم ایسے اشارے ملے ہیں کہ ہند-بنگلہ دیش ٹرین سروس کا افتتاح ممکنہ طور پر 9 ستمبر کوہوگا، جب دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نئی دہلی میں اکٹھے ہوں گے۔
حکام نے بتایا کہ ریلوے لائن پر پتھر بچھانے کے لیے استعمال ہونے والی ٹریک کار کئی دنوں سے راستے پردوڑ رہی ہے۔ اس کے بعد ریلوے انجن کا ٹرائل رن کیا جائے گا۔ دریں اثنا، بنگلہ دیش کی طرف سے پروجیکٹ ہیڈ شرت شرما نے دعویٰ کیا کہ اکھورا سیکشن میں تقریباً 6.5 کلومیٹر ٹریک بچھایا گیا ہے اور بنگلہ دیش میں ایک ہفتے کے اندر پوری ریلوے لائن ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے تیار ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:India GDP جی ڈی پی کے آٹھ فیصد سے زیادہ بڑھنے کا امکان
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ڈی اواین آر) نے 2016 میں اگرتلہ کو بنگلہ دیش سے جوڑنے والے ہندوستانی حصے میں پانچ کلومیٹر ریلوے کوریڈور کی تعمیر کے لیے 580 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی۔وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش سیکٹر میں بقیہ 10 کلومیٹر ریلوے سیکشنز کے لیے بھی فنڈ فراہم کیا ہے، جنہیں پانچ سال پہلے مکمل ہونا تھا۔
یواین آئی