کولکاتا: ٹالی ووڈ اداکار بونی سین گپتا نے ای ڈی کے دفتر میں لنچ بریک کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر ممکن تعاون کروں گا۔میں صاف و شفاف ہوں۔ای ڈی نے جمعہ کو پیش ہونے کو کہا تھا۔ لیکن یک دن پہلے ہی جمعرات کو صبح 10بجے، بونی سالٹ لیک کے CGO کمپلیکس میں ہلکے گلابی رنگ کے دھاری دار کرتہ پہنے نمودار ہوئے۔ ڈھائی بجے لنچ بریک کے لیے باہر نکلے۔ اس کے بعد بھی کافی دیر تک پوچھ گچھ جاری رہی۔ 2017 میں، ٹیٹ کرپشن کیس کے ملزم ترنمول کانگریس کے لیڈر کنتل گھوش نے بونی سے ایک ایونٹ آرگنائزر کے طور پر رابطہ کیا تھا۔ اداکار نے کہا کہ کنتل ان سے پہلی بار اسی تقریب کے دوران ملاقات کی تھی لیکن اس وقت انہوں نے کنتل کا کوئی بیک گراؤنڈ چیک نہیں کیا تھا۔ اس تقریب کے بعد کنتل ان کے پاس فلم کا پروجیکٹ لے کر آئے تھے۔اس وقت، میں نے ابتدائی طور پر پچھلے واقفیت کی بنیاد پر ان کے ساتھ کام کرنے کو رضامندی ظاہر کی تھی۔
بونی نے بتایا کہ اس وقت کنتل نے انہیں گاڑی خریدنے کے لیے کچھ پیسے بھی دیے تھے۔ تاہم بعد میں اس نے مختلف پوجاتقریبات میں شرکت کرکے وہ رقم ادا کی۔ای ڈی نے ان سے بینک لین دین سے متعلق کوئی جانکاری نہیں مانگی ہے۔ کچھ دستاویزات مانگی گئیں، جو اس نے افسران کے حوالے کر دیا ہے۔ چند روز قبل اداکار بونی سین گپتا اور ان کی گرل فرینڈ کوشانی مکھرجی نے ایک نیا پروڈکشن ہاؤس کھولا ہے۔ بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں ای ڈی کی جانب سے بونی کو طلب کیے جانے کے بعد ہی پروڈکشن ہاؤس کو لے کر ٹالی ووڈ کے اندر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ آج جب بونی سے اس بارے میں پوچھا گیا تو صحافی کے سوال کے جواب میں بونی نے کہا کہ کنٹل نے ان سے آخری بار 2019 میں بات کی تھی۔ اس کے بعد مزید کوئی رابطہ نہیں ہو ا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:SSC Recruitment Scam پراسرار خاتون کا معمہ حل، تقرری بدعنوانی معاملے میں ہیمانتی گنگو پادھیائے کا نام منظرعام پر
کنتل گھوش نے بھی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے بونی سینگپتا کے ساتھ تقریباً 5 سال کام کیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے وہ رقم اس کام کے معاوضے کے طور پر بونی کو دی تھی۔لیکن ذرائع کے مطابق، اس واقعے میں صرف بونی ہی نہیں، ای ڈی کے ریڈار پر 3 اداکار اور 4 اداکارہ ہیں۔
یواین آئی