مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے لال گڑھ میں آدیباسیوں کے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے شھبندو ادھکاری نے کہا کہ 'جنگل محل میں امن و امان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'جنگل محل میں امن و امان کے بغیر ریاست انتظامیہ کی تمام کوشش ادھوری رہ جائے گی۔'
شھبندو ادھکاری نے کہا کہ 'پرولیابانکوڑہ، مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی پور اور بیربھوم میں بڑی مشکل سے امن و امان آیا ہے اور اس کو برقرار رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'میں مانتا ہوں کہ ' جنگل محل میں جتنی تیزی سے ترقی ہونی چاہئے تھی اتنی نہیں ہو پائی ہے۔ مجھے اس کا افسوس ہے اور ہمیشہ رہے گا لیکن اس کے لئے کوشش جاری رہے گی'۔
ترنمول کانگریس نے کہا کہ '2011 میں بائیں محاذ حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کے بعد سے آج تک جنگل محل کے دورے پر آتا رہا ہوں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔'
واضح رہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری کے درمیان مہینوں سے تنازعہ چل رہا ہے.
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی ہدایت پر اعلی رہنماوں نے ناراض وزیر شھنبدو ادھکاری کو منانے کی ناکام کوشش کر چکے ہیں۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس کے انتخابی مشیر پرشانت کیشور باغی رہنما اور وزیر کی ناراضگی کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
خبریں غردش کر رہی ہے کہ ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں لیکن اب تک اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔
غور طلب ہے کہ پرولیا، بانکوڑہ، مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی پور اور بیربھوم کو بنگال میں جنگل محل کہا جاتا ہے۔ یہ اضلاع کبھی ماؤنوازوں کا گڑھ ہوا کرتا تھا۔ ممتابنرجی اقتدار میں آنے کے بعد بڑی مشکل سے وہاں امن و امان آیا ہے۔