ETV Bharat / state

مندر، مسجد کی سیاست کے بجائے عوام کی خدمت کرتے تو بہتر ہوتا: ابھیشیک بنرجی - ترنمول یوتھ کانگریس

ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشیک بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی پر مذہب کے نام پر سیاست کرنے پر سخت نکتہ چینی کی۔

ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی
ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی
author img

By

Published : Apr 21, 2021, 7:25 PM IST

مغربی بنگال میں 22 اپریل (جمعرات ) کو اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے چار اضلاع کی کل 43 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

انتخابی کمیشن کی جانب سے چھٹے مرحلے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس دوران چاروں اضلاع میں مرکزی فورسز کی 779 کمپنیوں کو تعینات کیا جائے گا۔

دوسری طرف ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے لئے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ وہیں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی، ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشیک بنرجی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ اور مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری جنوبی بنگال میں اپنی اپنی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں جلسہ و جلوس میں مصروف ہیں۔

مشرقی بردوان ضلع کے پندیشور اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حمایت میں رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے عوامی جلسے کو خطاب کیا۔

عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشیک بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی پر مذہب کے نام پر سیاست کرنے پر جم کر تنقید کی۔

ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی رہنما صرف اور صرف مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔ وہ صرف مندر اور مسجد کی سیاست کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مندر اور مسجد کی سیاست کرنے کے سبب آج ملک کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے۔ یک بعد دیگرے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں افراتفری کا ماحول ہے۔ عام لوگ پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ویکسین کی کمی ہے۔ اس کی وجہ وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔

انہوں نے اپنے ملک کے لوگوں کو نظرانداز کر کے دوسرے ملکوں میں ویکسین بھیجی ہے۔

ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ پہلے اپنے ملک کے لوگوں کو ویکسین (ٹیکہ ) دینے کی ضرورت تھی۔ اس کے بعد دوسرے ملکوں میں ویکسین بھیجتے۔ مندر مندر گھومنے کے بجائے ہسپتال اور طبی نظام کو بہتر بناتے تو ملک کے لوگوں کو آج یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.