ETV Bharat / state

West Bengal Municipal Polls: ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی فہرست پر پارٹی کارکنان کا احتجاج - مغربی بنگال میونسپل انتخابات کے لیے ترنمول امیدوار

مغربی بنگال میں 27 فروری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے ترنمول کانگریس نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے، لیکن بردوان میں ترنمول کانگریس کے کارکنان اس فہرست سے ناراض ہیں اور پارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ Trinamool Congress candidate list for West Bengal Municipal Polls

ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی فہرست پر پارٹی کارکنان کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 5, 2022, 2:19 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپلٹی سیٹوں کے لئے ہونے والے انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں دونوں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ Polls to 108 West Bengal Municipal on February 27

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس کر میدان میں اتر چکی ہیں۔

اسی درمیان بردوان کے مختلف وارڈوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ترنمول کانگریس کی جانب سے جاری کیے گئے امیدواروں کی فہرست پر پارٹی کے لوگوں نے جم کر احتجاج کیا۔ TMC Workers Protest Against TMC Candidate List

ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی فہرست پر پارٹی کارکنان کا احتجاج
ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی فہرست پر پارٹی کارکنان کا احتجاج

بردوان میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 19 میں ترنمول کانگریس کے مقامی کارکنان نے اپنی ہی پارٹی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور امیدوار کو ناپسندیدہ قرار دیا۔ وارڈ نمبر 19 کے علاوہ وارڈ 3، وارڈ نمبر 5 اور چھ نمبر وارڈ کے ترنمول کانگریس کے حامیوں نے اپنی پارٹی کی امیدواروں کی فہرست کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر بھی مظاہرہ کیا گیا۔ TMC Candidate List for WB Municipal Polls

وارڈ نمبر 19 کی رہنے والی پاکیزہ بیگم، کریم رشید سمیت دیگر ترنمول کانگریس کے حامیوں نے پارٹی کی امیدوار ملک پانجا کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے بجائے ہارون رشید یا پھر شیخ قیوم کو امیدوار بنایا جاتا تو بہتر ہوتا۔ دوسری طرف کانتھی میونسپلٹی کے مختلف وارڈوں میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے اپنی پارٹی کے فیصلے کے خلاف جم کر مخالفت کی۔

مزید پڑھیں:

TMC Releases candidate List : ٹی ایم سی نے 108 میونسپل کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.