ETV Bharat / state

TMC Win Dhupguri By Poll دھوپ گوڑی ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس نے بی جے پی کو شکست دی

ترنمول کانگریس نے آج شمالی بنگال کی ایک اہم سیٹ دھوپ گوڑی میں ضمنی انتخاب میں جیت حاصل کرلی ہے یہ سیٹ بی جے پی ممبر اسمبلی کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوگئی تھی

دھوپ گوڑی ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس نے بی جے پی کو شکست دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 7:28 PM IST

دھوپ گوڑی ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس نے بی جے پی کو شکست دی

دھوپ گوڑی :مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے نرمل چندر رائے نے قریب ترین حریف بی جے پی امیدوار تاپسی رائے کو 4 ہزار 344 ووٹوں سے شکست دی راج ونشی اکثریت والے اس حلقے میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کی جیت سے لوک سبھا انتخابات سے پہلے شمالی بنگال میں زیادہ آکسیجن ملی ہے۔ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں، بی جے پی نے ریاست بھر میں ترنمول کانگریس کی لہر کے باوجود شمالی بنگال میں دھوپاگوری سیٹ پر 4ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔

انتخابات کے حتمی نتائج سامنے آتے ہی ابھیشیک بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دھوپ گوری کے عوام کا شکریہ کہ انہوں نے نفرت اور تعصب کی بجائے ترقی کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔ ترنمول کانگریس کے کارکنوں کو سلام۔ ہم دھوپاگوری کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

حکمران جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں کے درمیان اس حلقے میں زبردست ٹکرتھی۔ دن کے آغاز میں پوسٹل بیلٹ میں بی جے پی آگے تھی۔ پھر اس کے بعد دو رائونڈ میں بھی بی جے پی کو سبقت حاصل تھی ۔مگر تیسرے رائونڈ کے بعدترنمول کانگریس نے سبقت حاصل کی ۔اور یہ سبقت آخر تک باقی رہا۔

یہ بھی پڑھیں:Dhupguri By Election دھوپ گوڑی ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری

تاہم بعض اوقات بی جے پی نے اس فرق کو کم کرنے کی کوشش کی۔ لیکن آخر میں دیکھا گیا کہ ترنمول امیدوار نے تقریباً 4500 ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ اتفاق سے، ابھیشیک بنرجی نے دھوپاگوری میں مہم چلاتے ہوئے علاقے کی ہمہ جہت ترقی کا وعدہ کاا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.