بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کی ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کے بعد سے مغربی بنگال کی سیاست عروج پر ہے، اپوزیشن جماعتیں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے، اسی درمیان ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے اپنی پارٹی کے خلاف بیان بازی کی ہے۔ TMC will not benefit much from Arjun Singh rejoining
شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا ہے کہ رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے سے پارٹی کو زیادہ فائدہ ہونے والا نہیں ہے، پارٹی نے کیا سوچ کر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ کسی کو معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرکپور پارلیمانی حلقے کے سات اسمبلی حلقوں میں سے چھ پر ترنمول کانگریس کا قبضہ ہے، جگتدل اسمبلی ہی بی جے پی کے رکن اسمبلی پون سنگھ جو ارجن سنگھ کے بیٹے ہیں ان کے پاس ہے، امید ہے کہ چند دنوں میں پون سنگھ بھی بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں:
رکن پارلیمان سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں ترنمول کانگریس کو ان (ارجن سنگھ ) سے کیا فائدہ حاصل ہونے والا ہے، ترنمول کانگریس پہلے سے ہی اچھی پوزیشن پر ہے۔ رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے نے کہا کہ ارجن سنگھ کو ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل کرانے کا پارٹی کا یہ اپنا فیصلہ تھا۔ پارٹی نے جب فیصلہ کر لیا ہے تو تمام لوگوں کو تسلیم کرنا ہی پڑے گا۔