ETV Bharat / state

Bengal School Jobs Scam: 'پارتھو چٹرجی کی برطرفی سے ترنمول کانگریس کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا' - پارتھو چٹرجی پارٹی سے برطرف

بنگلہ فلموں کی مشہور شخصیت اپرنا سین نے کہا کہ 'پارتھو چٹرجی کی برطرفی سے وزیراعلی ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی ترنمول کانگریس کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔' actress Aparna sen on Partha Chatterjee

Bengal School Jobs Scam
Bengal School Jobs Scam
author img

By

Published : Jul 30, 2022, 8:09 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ستارے ان دنوں گردش میں چل رہا ہے۔ پارٹی کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کی تمام کوششوں کے باوجود عوام کی توجہ اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام رہیں ہیں۔ سابق سنئیر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی کے ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرریوں میں بدعنوانی میں ملوث ہونے کے انکشافات کے بعد ترنمول کانگریس کی مقبولیت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ actress Aparna sen Statement on Partha Chatterjee

اسی درمیان کل تک ترنمول کانگریس کی حمایت میں آواز بلند کرنے والی شخصیات آج ان کے خلاف بیان بازی کر رہیں ہیں۔ ان ہی میں سے ایک بنگلہ فلموں کی مشہور شخصیت اپرنا سین ہیں۔ اپرنا سین نے کہا کہ 'پارتھو چٹرجی کی برطرفی سے وزیراعلی ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی ترنمول کانگریس کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔ عام لوگوں نے بہت پہلے ہی ترنمول کانگریس سے منہ موڑنا شروع کر دیا تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'پارتھو چٹرجی کی گرفتاری اور پارٹی سے برطرفی کے بعد اب یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ اتنی بڑی رقم کس کی تھی۔ اس کا مالک کون ہے۔کس مقصد سے اتنی بڑی راقم چھپا کر رکھی گئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس نے پارتھو چٹرجی کو پارٹی سے برطرف کرکے معاملے کو رفع دفع کر دیا۔ جواب یہ ہے کہ نہیں،بدعنوانی کے اس کھیل میں جن لوگوں کا مستقبل تباہ ہو گیا ان کا کیا ہو گا۔'

یہ بھی پڑھیں: Partha Chatterjee suspended from TMC: پارتھو چٹرجی وزارت و ٹی ایم سی کے تمام عہدے سے برطرف

سماجی کارکن اور اداکارہ اپرنا سین نے کہا کہ 'ایس ایس سی کے ذریعہ جن لوگوں کو ملازمت ملنی تھی انہیں اس برطرفی سے کیا حاصل ہوا۔ وہ اپنے جائز حق کی لڑائی میں گزشتہ پانچ سو دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارتھو چٹرجی کی برطرفی دراصل ترنمول کانگریس کی بگڑتی ہوئی پوزیشن کو بہتر کرنا ہے۔اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.