ETV Bharat / state

مودی کو کورونا سے نمٹنے سے زیادہ انتخاب کی فکر ہے: ممتا بنرجی - مرشدآباد میں اسمبلی انتخابات

مرشدآباد ضلع میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر بھڑاس نکالی۔

Mamta Banerjee
ممتا بنرجی
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 10:33 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا کی دوسری لہر جم کر تباہی مچا رکھی ہے۔ اس کے باوجود اسمبلی انتخابات 2021 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

کورونا وائرس کے تیزی پھیلنے اور الیکشن کمیشن پر پابندی کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

اسی درمیان ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرشدآباد میں اسمبلی انتخابات 2021 کے آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ کے لئے ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کیا۔

مرشدآباد ضلع میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر بھڑاس نکالی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کے تمام بنگال پر قبضہ کرنے کے لئے قومی فرائض سے لاپرواہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کو لے اتنے بے چین اور فکر مند ہیں کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنانے کی فرصت نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی لہرکے سبب ملک میں افراتفری کا ماحول ہے۔ ہر آدمی پریشان ہے۔ لیکن وزیراعظم اور وزیر داخلہ امت شاہ کو بنگال الیکشن کی پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال میں پیر کو ساتویں مرحلے کی ووٹنگ

انہوں نے کہا کہ ملک کے ہسپتالوں می مریضوں کے لئے بیڈ نہیں ہے، کورونا ویکسین کی مارا آری ہے۔ آکسیجن کی کمی سے مریضوں کی موت کا نہ روکنے والا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حد تو اس بات کی ہےکہ بنگال کے حصے کے آکسجن سلینڈر اترپردیش کو دیا جا رہا ہے۔ یہ سب جب تک چل رہا ہے تب چل رہا ہے جس بند ہوگا بی جے پی دوبارہ کبھی بھی اقتدار میں واپس نہیں آ سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.