کلکتہ: سنیئر سیاسی رہنما مکل رائے ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد وہ گزشتہ سال 5 ستمبر کو ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی تھی۔ 8 ستمبر کو نیتا جی اندور اسٹیڈیم میں منعقد ترنمول کانگریس کے بوتھ ورکرز کانفرنس میں شرکت کی۔ اس سال وجئے دسمی کے بعد کالی گھاٹ میں ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔TMC Supremo Mamata Banerjee And Mukul Roy Share Stage After Long Time In Nadia
ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد بھی وہ خاموش تھے۔ان کے متعلق کہا جارہا تھا کہ وہ بیمار ہیں اس لئے سرگرم سیاست سے دور ہیں۔لیکن انہیں منگل کو کرشن نگر سرکٹ ہاؤس میں ممتا بنرجی کے ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں کی ملاقات ہوئی۔ مکل رائے نے اس اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کے نشان پر کامیابی حاصل کی جہاں آج ممتا کی میٹنگ ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛CM Mamata Banerjee بنگال میں کسی بھی صورت میں شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ نہیں ہوگا
غور طلب ہے کہ مکل رائے اسمبلی انتخابات کے بعد ترنمول بھون میں ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔تاہم مکل رائے اب بھی بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔ ریاستی اسمبلی میں دو مرحلوں کی سماعت کے بعد اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ مکل رائے نے پارٹی نہیں بدلی ہیں، وہ بی جے پی میں ہیںTMC Supremo Mamata Banerjee And Mukul Roy Share Stage After Long Time In Nadia