مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں شدت آتی جا رہی ہے۔
اسی درمیان راجیب بنرجی کے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے پر ترنمول کارکنان نے زور دار احتجاج کیا۔ ترنمول کے حامیوں نے راجیب بنرجی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہوڑہ ضلع کے بانکڑا میں واقع ان کے پارٹی دفتر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے راجیب بنرجی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے راجیب بنرجی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے پارٹی دفتر پر قبضہ کر لیا اور گیٹ پر تالا لگا دیا۔
وہیں، مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ راجیب بنرجی کو ممتا بنرجی کی وجہ سے بانکڑا میں پارٹی دفتر کھولنے کے لئے جگہ دی گئی تھی۔ راجیب بنرجی جب ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں تو پھر ان کا پارٹی دفتر پر قبضہ کیسا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں: حامد انصاری
ہوڑہ ضلع کے ڈومجورلا اسٹیڈیم میں بی جے پی کے حامیوں اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں 24 افراد زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کر لیا۔