ETV Bharat / state

ترنمول کے حامیوں نے عرب الاسلام کے خلاف محاذ کھول دیا - اردو نیوز کولکاتا

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے عرب الاسلام کے خلاف محاذ کھول دیا۔ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے جلوس کے دوران اپنے ہی رہنما کے خلاف نعرہ بازی کی۔

tmc supporters protest against own leader arabul islam in kolkata
ترنمول کانگریس کے حامیوں نے عرب الاسلام کے خلاف محاذ کھول دیا
author img

By

Published : Jul 18, 2021, 7:49 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں غیر معمولی کامیابی کی بدولت مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے والی ممتابنرجی کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کے لئے بھانگوڑ اسمبلی حلقہ دردسر بنا ہوا ہے۔

اسمبلی انتخابات سے پہلے اور نتائج آنے کے بعد بھی سیاسی رہنما عرب الاسلام اور ڈاکٹر ریاض الکریم کے درمیان تنازع مزید گہرا ہو گیا ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے عرب الاسلام کے خلاف محاذ کھول دیا۔

ترنمول کانگریس کے حامیوں نے جلوس کے دوران اپنے ہی رہنما کے نعرہ بازی کی۔ بھانگوڑ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا جس سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

جلوس کے دوران ترنمول کانگریس کے حامیوں نے اپنے ہی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عرب الاسلام کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ترنمول کانگریس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ عرب الاسلام نے بی جے پی کے ساتھ مل کر پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ریاض الکریم کو ہرایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھانگوڑ اسمبلی حلقے سے ایس ایف آئی کے امیدوار نوشاد صدیقی کو کبھی جیت نہیں ملتی لیکن عرب الاسلام نے ترنمول کانگریس کے امیدوار ریاض الکریم کو ہرانے کے لئے آئی ایس ایف اور بی جے پی کا ساتھ دیا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما ڈاکٹر ریاض الکریم نے کہا کہ پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی کو سب کچھ معلوم ہے۔ انہوں نے اب جو فیصلہ لیا ہے اس کی حمایت کرتے ہیں اور آگے بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی رکن اسمبلی ہرن چٹرجی کی گمشدگی کا پوسٹرچسپاں

انہوں نے کہا کہ جہاں تک عرب الاسلام کا سوال ہے تو پارٹی کی سربراہ ہی اس معاملے میں فیصلہ کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.