ETV Bharat / state

TMC Supporters مرکزی وزیر مملکت داخلہ نسیت پرمانک کے خلاف ترنمول کانگریس کا احتجاج

علی پور دوار کی عدالت کے ذریعہ سونے کی دکان میں چوری کے معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نسیت پرمانک کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہونے کے بعد ترنمول کانگریس نے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ TMC Supporters

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 7:21 PM IST

مرکزی وزیر مملکت داخلہ نسیت پرمانک کے خلاف ترنمول کانگریس کا احتجاج

کولکاتا: مغربی بنگال کے ضلع کوچ بہار کے طوفان گنج میں ترنمول کانگریس کے ورکروں نے چور کو جیل بھیجو کا نعرہ لگاتے ہوئے ایک جلوس نکالا۔دوسری جانب نشیت پرمانک نے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں۔ ترنمول پچھلے کچھ دنوں سے نسیت کی گرفتاری اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج اور نعرے بازی کررہی ہے۔کوچ بہار میں پوسٹر لگائے گئے ہیں ڈ آج طوفان گنج میں ترنمول کانگریس کے ورکروں نے جلوس نکالا۔ TMC Supporters Demand Arrest Of MOS Nishit Pramanik

ترنمول کانگریس کے کوچ بہار ضلع صدر ابھیجیت ڈی بھومک نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ مقامی ممبر پارلیمنٹ نسیت پرمانک جو مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بھی ہیں کے خلاف چوری کے معاملے میں گرفتار ی کا وارنٹ جاری ہوا ہے۔یہ شرمناک ہے۔اس وارنٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے وزیر عدالت میں پیش ہوئے بغیر دہلی اوربیرون ملک گھوم رہے ہیں۔رکن پارلیمان بننے کے بعد کوچ بہار کے لوگوں نے انہیں دیکھا تک نہیں۔ اس لیے میں نے ان کی تصویر راس میلہ گراؤنڈ میں لگائی ہے تاکہ عام لوگ ہمارے ممبر پارلیمنٹ کو دیکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا میگھالیہ کے موکروہ فائرنگ میں چھ لوگوں کی موت پر رنج وغم کا اظہار

دوسری جانب مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ پرمانک نے کہا کہ یہ کوئی اہم بات نہیں ہے۔”سیاست میں مختلف کیسز، جھوٹے مقدمے ہوتے رہتے ہیں۔ جو کہتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک کے نام پر الگ الگ مقدمات ہیں۔ سیاست کرتے ہوئے کئی لوگوں کے نام پر جھوٹے مقدمے درج کیے جاتے ہیں۔ میں کہوں گا، یہ سیاست کا برا پہلو ہے۔'' سب کو قانون کا احترام کرنا چاہیے۔ میں خود کرتا ہوں۔

عدالت نے حال ہی میں علی پور دوار میں سونے کی دو دکانوں کی چوری کے سلسلے میں نسیت کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ دونوں چوریاں 2009 میں ہوئیں۔ نشیت کے ممبر پارلیمنٹ بننے کے بعد یہ کیس شمالی 24 پرگنہ کے باراسات کے ایم پی اور ممبر اسمبلی کی عدالت میں چلاگیا تھا مگر دوبارہ یہ کیس علی پور عدالت میں چلاگیا جہاں ان کے خلاف وارنٹ جاری ہوا ہے۔TMC Supporters Demand Arrest Of MOS Nishit Pramanik

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.