ETV Bharat / state

Kunal Ghosh on Partha Chatterjee: ٹی ایم سی کے ترجمان کنال گھوش نے پارتھیو چیٹرجی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 12:15 PM IST

ترنمول کانگریس کے ریاستی جنرل سیکرٹری اور ترجمان کنال گھوش نے وزیر پارتھو چٹرجی کو کابینہ اور اہم عہدے سے ہٹانے سے متعلق ٹویٹ کرکے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے۔ Kunal Ghosh on Parthiv Chatterjee

ٹی ایم سی کے ترجمان کنال گھوش نے پارتھیو چیٹرجی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہے۔ترنمول کانگریس کے اندر ہی قدآور رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی کو برطرف کرنےکی صدائیں بلند ہونے لگی ہے۔کانگریس کے ریاستی جنرل سیکرٹری اور ترجمان کنال گھوش نے وزیر پارتھو چٹرجی کو کابینہ اور اہم عہدے سے ہٹانے سے متعلق ٹویٹ کرکے بنگال کی سیاست میں ہلچل مچادی ہے۔حالانکہ ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ سے متعلق پارٹی کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔چند گھنٹوں پہلے کنال گھوش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آج مغربی بنگال میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس پارٹی کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔بہتر یہ ہوتا کہ پارتھو چٹرجی کو کابینہ کے ساتھ ساتھ پارٹی سے برطرف کر دیا جاتا۔انہوں نے لکھا تھا کہ وہ اپنی باتوں پر قائم ہیں۔وہ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔ Kunal Ghosh on Parthiv Chatterjee

اگر پارٹی ان کی باتوں سے ناراض ہو کر انہیں (کنال گھوش) کو ہی برطرف کر دیتی ہے تو وہ ترنمول کانگریس کے عام ورکر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترنمول کانگریس کے عام کارکنان پر اس کا گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔پارٹی میں رہنے والا ہر شخص اس دباؤ کو برداشت نہیں کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کے روز ای ڈی نے مغربی بنگال کے وزیر پارتھر چٹرجی کے قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے دوسرے فلیٹ پر بھی چھاپہ مارا،اس دوران ای ڈی نے تقریباً 29 کروڑ روپیہ نقد برآمد کیا،اتنی بڑی رقم گننے میں ای ڈی کے عہدیداروں کو تقریبآ دس گھنٹوں کا وقت لگا،اس کے لئے نوٹ گننے والی تین مشینیں منگوائی گئیں تھیں۔ای ڈی نے ایس ایس سی کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی معاملہ سےمتعلق حال ہی میں ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی کو گرفتار کیا تھا،ارپیتا مکھرجی چٹرجی کی قریبی ہیں،پانچ دن قبل ہی ای ڈی کو ارپیتا کے فلیٹ سے 21 کروڑ سمیت اہم دستاویزات ملے تھے،ای ڈی نے ارپیتا کو 23 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.