ETV Bharat / state

Kunal Ghosh Slam BJP Over Rally جلوس میں ہتھیار لے جانے کا مقصد کیا تھا؟ ترنمول کانگریس کے رہنما کا سوال

ترنمول کانگریس کے ریاستی سیکریٹری، ترجمان اور صحافی کنال نے ہاوڑہ ضلع کے شیب پور میں رام نومی کے جلوس میں ہتھیاروں کی نمائش پر سوال اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہاوڑہ میں رام نومی کے جلوس میں شامل ہونے والوں کے ہاتھوں میں ہتھیاروں کا کیا کام تھا۔ پرامن جلوس میں ہتھیار کیوں لے کر گئے۔

جلوس میں ہتھیار لے جانے کا مقصد کیا تھا:ترنمول کانگریس کے رہنما کا سوال

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 3:40 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہاوڑہ ضلع کے شیب پور کے سندھیا بازار میں رام نومی جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کے دوران توڑ پھوڑ،آتشزنی کے بعد سیاست تیز ہو گئی ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ریاستی سیکریٹری کنال گھوش نے ہاوڑہ میں ریلی کے دوران جھڑپ کے واقعے کی پر زور مذمت کی ہے۔

  • রামনবমীতে রিভলবার!
    বিজেপি করছে কী!!!
    বাংলাকে অশান্ত করার এত চেষ্টা।
    এগুলোকে খুঁজে গ্রেপ্তার করা হোক। pic.twitter.com/HAAfEsuI6V

    — Kunal Ghosh (@KunalGhoshAgain) March 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ترنمول کانگریس کے رہنما کنال گھوش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جلوس میں ہتھیاروں کا کیا کام تھا۔انہوں نے جلوس میں ہتھیاروں کی نمائش پر سوال ٹھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بی جے پی کے لوگ ہتھیار لے کر جلوس میں کیوں شامل ہوئے۔وہ کیا کرنا چاہتے تھے۔ان کا مقصد کیا تھا۔لوگ سوال کر رہے ہیں اس کا جواب کون دے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ریاست کے پر امن ماحول بگاڑنے والوں کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔الزام تراشی سے کام نہیں چلے گا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع کے شیب پور کے سندھیا بازار علاقے میں گزشتہ روز رام نومی کے دوران کسی بات کو لے کر دو گروپوں میں جھڑپ ہو گئی تھی۔اس دوران مشتعل ہجوم نے متعدد گاڑیوں میں آگ لگا دی تھی ۔دکانوں میں توڑ ہھوڑ کی گئی تھی۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ram Navami Clash in Howrah پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ مسلم اکثریتی علاقوں سے جلوس نہ نکالیں، ممتا بنرجی

پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔دوسری طرف روز رام نومی جلوس کے دوران ہنگامہ برپا کرنے کے الزام میں پولیس نے مختلف علاقوں سے 35 لوگوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کی تلاشی مہم جاری ہے۔پورے علاقے میں کرفیو جیسا ماحول ہے۔ علاقے میں دکانیں بند ہیں۔گاڑیوں کی آمدورفت بھی سست ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.