ETV Bharat / state

Mohua Moitra رکن پارلیمان مہوا موئترا سے ترنمو ل کانگریس نے دوری اختیار کی - ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہو موئترا

ترنمول کانگریس کی تیز طرار لیڈر اور پارلیمنٹ میں اپنی تقریروں کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی ممبر پارلیمنٹ مہوا موئتراکے خلاف جانچ کی ذمہ داری پارلیمنٹ کی ضابطہ اخلاق کمیٹی کو دیدی گئی ہے۔ تاہم اس پورے معاملے میں ان کی اپنی پارٹی ترنمول کانگریس خاموشی اختیار کرلی ہے۔

رکن پارلیمان مہوا موئترا سے ترنمو ل کانگریس نے دوری اختیار کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 6:17 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنا نگر سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہو موئترا اور بی جے پی کے رہنماوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ ٹی ایم سی کی جانب سے اس معاملے میں کچھ بھی نا کہنے پر لوگوں کو تشویش ہے۔جمعرات کو یہ الزام مزید مضبوط اس وقت ہوگیا جب دبئی میں مقیم تاجر درشن ہیرانندانی نے دستخط شدہ حلف نامے میں مہوا اور ان کے رابطوں سے متعلق لگائے جارہے الزامات کو تسلیم کرلیا۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس نے واضح کیا کہ پارٹی اس معاملے میں دخل نہیں دے گی۔ پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور ترجمان کنال گھوش نے کہاکہ مہوا کے معاملے میں ترنمول کا کوئی موقف نہیں ہے۔ پارٹی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔

اس بحث کے آغاز سے ہی ترنمول احتیاط سے کام لے رہی ہے۔ پارٹی لیڈر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ درگا پوجا کے افتتاح کے موقع پر وہ پچھلے کچھ دنوں سے ورچوئل اپنی باتیں رکھ رہی ہیں مگر مہوا کےمعاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اس سے یہ واضح ہو گیا کہ ترنمول کانگریس مہوا کے خلاف الزامات سے فاصلہ رکھنے کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Abhishek Banerjee بی جے پی حکومت میری ہمت نہیں توڑ سکتی ہے: ابھیشیک بنرجی

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے مہوا کے خلاف گزشتہ اتوار کو لوک سبھا کے اسپیکر کو خط لکھا تھا۔ اس کے بعد ترنمول نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ جئے اننت دیہادرائی جنہوں نے مہوا کے خلاف سی بی آئی میں شکایت کی ہے ۔وہ مہوا کا ایک وقت کا قریبی دوست تھا۔ مہوانے بعد میں کہا کہ جب سے دوستی ٹوٹی ہے وہ دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نےاس پرکتا چوری کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ مہوا نے بار بار ایکس ہینڈل پر اپنی رائے کا اظہار کرہی ہیں ۔ہتک عزت کا بھی مقدمہ شروع کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.