کولکاتا:مغربی بنگال کے وزیر سجیت باسو کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم کی چھاپہ ماری کارروائی کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری نے سوجیت کے گھر پر ای ڈی کے چھاپے پر حکمراں ترنمول کانگریس کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سجیت بھرتی میں بدعنوانی میں براہ راست ملوث ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ جمعہ کی صبح یہ سرچ آپریشن کی جارہی ہے۔شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ میونسپلٹی تقرری گھوٹالہ کی اطلاع مرکزی جانچ ایجنسی ای ڈی کو ملی تھی ۔سجیت بوس کا براہ راست تعلق جنوبی دم دم میونسپلٹی کی تقرری بدعنوانی سے ہے۔ میں یہ بات کئی بار کہہ چکا ہوں۔ سجیت بوس کے دو قریبی رشتہ داروں کو کمرہاٹی میونسپلٹی میں نوکری ملی ہے۔ 70 میونسپلٹیوں کے ترنمول لیڈر اس بدعنوانی سے جڑے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ترنمول لیڈر کے گھر پر مرکزی تفتیشی ایجنسی کے چھاپے پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ان لیڈروں کو اپنا سامان باندھ لینا چاہیے۔سردی کا موسم ہے اس لئے سردی کے سامان بھی رکھ لیں ۔
جمعہ کی صبح ای ڈی نے میونسپلٹی تقرری بدعنوانی معاملے کی تحقیقات کے لیے ریاستی وزیر فائر سوجیت بوس کے گھر پر چھاپہ مارا۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کے اہلکار صبح سات بجے کے قریب لیک ٹاؤن میں وزیر کے دونوں گھروں پر چھاپہ مارا۔ مرکزی فورسز نے وزیر کے دونوںگھر کو باہر سے گھیر لیا ہے۔ پولیس بھی سوجیت کے گھر کے نیچے ہے۔
اس کے علاوہ ای ڈی جمعہ کی صبح میونسپلٹی میں بھرتی بدعنوانی کے معاملے کے سلسلے میں دو دیگر مقامات کی جانچ کر رہی ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی تاپس رائے اور شمالی دمدم میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 19 کے ترنمول کونسلر سبودھ چکرورتی کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ تاپس برہانگر سے ترنمول ایم ایل اے ہیں۔ ای ڈی نے ان کے بوبازار گھر پر چھاپہ مارا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا سے محتاط رہنے کا وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا مشورہ
دوسری طرف سبودھ شمالی دمدم میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 19 کے کونسلر ہیں۔ اس سے پہلے سبودھ نارتھ دم دم میونسپلٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ جمعہ کی صبح تقریباً 7:30جے ای ڈی کے افسران کی ایک ٹیم ویراتی کے خلیساکوٹا گاؤں میں واقع اس کے گھر میں داخل ہوئی۔ سبودھ کے گھر کے باہر بھی مرکزی فورسز بھی تعینات ہیں۔
یواین آئی