ETV Bharat / state

سندیش کھالی کے واقعے کیلئے بی جے پی ذمہ دار، کنال گھوش - ریاستی سیکریٹری کنال گھوش

Attack On ED In Sandeshkhali سندیش کھالی میں ای ڈی کی ٹیم پر حملے کے بعد تنقیدوں کا سامنا کررہی ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے بی جے پی اور کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کیلئے بی جے پی ذمہ دار ہے۔وہ بنگال میں افرا تفری مچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

سندیش کھالی کے واقعے کیلئے بی جے پی ذمہ دار:کنال گھوش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 8:15 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ریاستی سیکریٹری کنال گھوش نے کہاکہ بنگال کے عوام ای ڈی اور سی بی آئی کوجانچ ایجنسی کے طور پر نہیں دیکھ رہی ہے بلکہ بی جے پی کے ورکر کے طور پر دیکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جانچ ایجنسی ریاستی پولس کو اعتماد میں لئے بغیر کارروائی کررہی ہے۔کم از کم اگر چیف سیکرٹری کو بھی بتا دیا جائے جانچ ایجنسی چھاپہ مارنے والی ہے۔انہیں معلوم نہیں ہے کہ کم از کم کون سا علاقہ حساس ہے، کہاں اور کس وقت کیا ہو رہا ہے۔ مرکزی ایجنسیاں یہ جانے بغیر اپنے طور پر آپریشن کر رہی ہیں۔شوبھندو ادھیکاری جانچ ایجنسیوں کو بھڑکارہے ہیں ۔

اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے علاوہ ہائی کورٹ کے جج ابھیجیت گنگوپادھیائےکی تنقید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہاکہ سی پی ایم، بی جے پی، کانگریس اور ابھیجیت گنگولی یہ سب ایک فارمولے کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ایم سی رہنما کے گھر پرچھاپہ ماری کے دوران ای ڈی کے اہلکاروں پر حملہ

انہوں نے کہا کہ جسٹس گنگولی کو اس طرح کے تبصرے کرنے کا حق نہیں ہے۔شوبھندو ادھیکاری پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شوبھندو ادھیکاری کا نام سی بی آئی کے ایف آئی آر میںدرج ہے۔ رجسٹرڈ چور ہیں۔اس کے باوجود ان کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا جارہا ہے۔بنگال کو داغدار کرنے کے لیے ترنمول رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے۔ تاکہ منفی خبروں کو رپورٹ کیا جا سکے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.