ETV Bharat / state

'تشدد کی وجہ سے استعفیٰ دیا' - دنیش تریویدی نے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دیا

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دنیش ترویدی نے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ٹی ایم سی کے راجیہ سبھا ایم پی دینیش تریویدی کا استعفیٰ

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 3:40 PM IST

Updated : Feb 12, 2021, 5:54 PM IST

ترنمول کانگریس کے ایم پی دنیش تریویدی نے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دنیش تریودی ممتا بنرجی کے قریبی مانے جاتے تھے، لیکن ان کے اچانک راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ کے بعد سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں ہیں۔

کون ہیں دنیش ترویدی ؟

دنیش تریویدی مغربی بنگال کے بیرکپور لوک سبھا حلقے سے ایم پی بھی رہ چکے ہیں۔ سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ان کو بی جے پی کے ارجن سنگھ نے شکست دی تھی۔

جس کے بعد ان کو ممتا بنر جی نے اپنی پارٹی کی طرف سے راجیہ سبھا بھیجا تھا۔

راجیہ سبھا سے استعفیٰ دینے کے سلسلے میں دنیش تریودی کا کہنا ہے کہ ہر انسان کی زندگی میں ایک ایسا پل آتا ہے جس فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ فی الحال وہ ایک ایسے مقام پر کھڑے ہیں جہاں انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ ملک پارٹی اور اپنی ذات میں سب سے اہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میرا ریکارڈ رہا ہے کہ میں نے تشدد کے خلاف ہمیشہ بولا ہے۔' جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اپنی شکایات کے حوالے سے پارٹی سے بات ہوئی تو انہوں نے جواب دیا کہ کس سے اور کہاں بات کریں، کسی کے پاس وقت نہیں ہے۔''

بی جے پی میں شامل ہونے کے سوال پر انہوں نے گول مول جواب دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال خود سے جوائن ہو رہا ہوں۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا بحران کے دوران ہمارے ملک میں کس طرح کا کام کیا گیا یہ سب کو پتہ ہے۔ ایسے حالات میں خاموش رہنے سے بہتر ہے کہ میں استعفٰی دے دوں۔'

واضح رہے کہ دنیش تریودی مرکزی وزیر ریل بھی رہ چکے ہیں۔ مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات سے قبل راجیہ سبھا کی رکنیت سے ان کے استعفیٰ پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں ہیں۔ دنیش تریودی کا تعلق گجرات سے ہے۔ ایسے میں امت شاہ اور مودی کنکشن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل اچانک ان کے استعفیٰ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

Last Updated : Feb 12, 2021, 5:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.