ETV Bharat / state

Samirul Islam سمیرالاسلام رفاہی کاموں کے ذریعہ عوام کے بیچ رہے ہیں - سمیر الاسلام 2021کے اسمبلی انتخابات

ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا کےلئے امیدواروں کے ناموں اعلان کردیا ہے۔ اس فہرست میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے سمیرالاسلام کا نام بھی شامل ہے۔ سمیر الاسلام کا نام بنگال کی سیاست میں نیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج صبح جب ان کے نام کا اعلان ہوا تو سب لوگوں کا یہی سوال تھا کہ یہ سمیرالاسلام کون ہیں؟ انہیں ٹکٹ کیوں دیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے لیڈران بھی انہیں نہیں جانتے تھے۔

سمیر الاسلام بنگال کی سیاست میں رفاہی کاموں کے ذریعہ عوام کی نگاہ میں رہے ہیں

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 3:18 PM IST

کولکاتا:سمیر الاسلام 2021کے اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی کو ووٹ نہیں کی مہم چلائی تھی ۔اس سے قبل وہ لاک ڈائون سے متاثر افراد کی بازآبادکاری مہم سے وابستہ تھے۔ اس کے علاوہ سمیر الاسلام دینا بندو انڈریوز کالج میں کیمسٹری کے استاذ ہیں۔ سمیرالاسلام کی پیدائش 1987 میں بیر بھوم کے رام پورہاٹ سے کافی دور دونیگرام میں ہوئی تھی۔ یہ علاقہ حسن اسمبلی کے تحت واقع ہے۔انہوں نے دونیگرام ہائی سکول میں تعلیم حاصل کی۔ سیکنڈری اسکول کے بعد انہیں رامپورہاٹ ہائی اسکول میں داخل کرایا گیا۔ وہیں سے ہائر سیکنڈری پاس کیا۔ اس کے بعد سمیرالاسلام کلکتہ آگئے۔ مانیندرا کالج سے کیمسٹری میں گریجویشن کیا۔ پھر آئی آئی ٹی دہلی سے پوسٹ گریجویشن کیا۔ سمیرالاسلام کی بیوی وکیل ہیں۔ تاہم وہ ذاتی معاملات پر بات کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔

انہوں نے اپنے والد سے متعلق کہا کہ وہ کسان تھے۔ چند سال قبل ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک معمولی کسان کا بیٹا ہوں۔ سمیرالاسلام کی ماں اب دونیگرام کے گھر میں رہتی ہے اور وہ بیمار ہیں۔ سمیرالاسلام نے بتایا کہ ترنمول کانگریس کی قیادت نے اتوار کی رات مجھ سے رابطہ کیا۔ میں نے ان سے کہا کہ مجھے اپنی مرکزی تنظیم بنگلہ سنسکرتی منچ سے بات کرنی ہے۔ ا ن کے ذریعہ اجازت ملنے کے بعد میں بھی امیدوار بننے کےلئےراضی ہوگیا۔وہ دوپہر کو اسمبلی پہنچے اور کاغذات نامزدگی پر دستخط کئے۔ لیکن اس سے پہلے وہ نہیں جانتے تھے کہ ترنمول کانگریس کے کون سے ممبران اسمبلی ان کے حامی اور حمایتی ہیں۔

سمیر الاسلام میں کورونا وباکے دوران غیر مقیم بنگالی مزدوروں کی بہت مدد ان کےلئےمہم چلائی ۔بنگلہ سنسکرتی منچ کے بینر تلے وہ رفاہی کام کرتے تھے۔تاہم 2021 کے اسمبلی انتخابات سے قبل’’بی جے پی کو ووٹ نہیں کے نعرے اور مہم کے ذریعہ سمیر الاسلام حکمراں جماعت کی نگاہ میں آئے۔اطلاعات کے مطابق اسمبلی انتخابات کے بعد بھی بنگلہ سنسکرتی منچ اور سمیر الاسلام ترنمو ل کانگریس کے رابطے میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:TMC Rajya Sabha Candidates راجیہ سبھا انتخابات کیلئے ٹی ایم سی کے امیدواروں کا اعلان

سمیر الاسلام سے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ این آر سی اور سی ا ےمخالف مہم میں شریک تھے۔کسان بل کی مخالفت میں بھی وہ پیش پیش تھے ۔مگر وہ ترنمول کانگریس کے بینر کے پروگرام میں کبھی کبھی وہ نظر نہیں آئے ۔ترنمول کانگریس کا حصہ بننے سے متعلق سوال کے جواب میں سمیر الاسلام نے کہا کہ دیدی (ممتا بنرجی) نے مجھ سے کہا کہ ہمیں بنگال کے حقوق اور پسماندہ لوگوں کے حقوق کے بارے میں زیادہ زور سے بات کرنی چاہیے۔ میں یہی کرنا چاہتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.