ETV Bharat / state

TMC Releases Manifesto: کولکاتا کارپوریشن انتخاب، ترنمول کانگریس کا انتخابی منشور جاری

author img

By

Published : Dec 11, 2021, 10:58 PM IST

کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے ترنمول کانگریس نے آج اپنا منشور TMC Releases Manifesto جاری کر دیا۔ ترنمول کانگریس نے اپنے منشور میں دس اہم وعدے کئے ہیں، جن میں نکاسی، صفائی، سڑک، پینے کا پانی، صاف ستھرا کولکاتا، بہتر شہر، تعلیم، سماجی فلاح و بہبود، گورننس، ثقافت و سیاحت شامل ہیں۔

کولکاتا کارپوریشن انتخاب، ترنمول کانگریس کا انتخابی منشور جاری

آئندہ 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے ترنمول کانگریس نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ اس مرتبہ ترنمول کانگریس نے اردو میں بھی TMC Releases Urdu Manifesto انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں بہتر شہری سہولیات، بہتر نظام صحت پر زور دیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے اعلی قائد نے پارٹی رہنماؤں کو خود اعتمادی سے بچنے کی تلقین کی ہے اور ہر ایک ووٹر کو ووٹ کے لیے بوتھ تک لے جانے کی کوشش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سنہ 2010 سے کولکاتا کارپوریشن پر قابض ترنمول کانگریس نے اپنے منشور میں بہتر نکاسی اور بلدیاتی معاملات و شکایات کو جلد حل کرنے والا نظام قائم کرنے کی بات کہی ہے۔

انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے پارٹی لیڈر سدیپ بندوں نے کہ کسی کو بھی حد سے زیادہ پر اعتماد ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں نے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے اجازت مانگی ہے کہ شاندار جیت کے بعد ہم ایک جیت کا جشن منانے کے لیے بڑی ریلی نکالیں گے۔ سبرتو بخشی نے کہاکہ نکاسی کا نظام بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔'

واضح رہے کہ آئندہ 19 دسمبر کو کولکاتا کارپوریشن کے 144 سیٹوں پر انتخابات ہونے والے ہیں اور نتائج کا اعلان 21 دسمبر کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.