ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کا ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج - مغربی بنگال نیوز

مرکزی حکومت کے ریلوے کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف آج ریاستی وزیر شوبھن دیب چٹرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس کے کارکنان نے گڑیا ہاٹ میں ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا۔

tmc protest against privatisation of railway
ترنمول کانگریس کا ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 9:56 PM IST

شوبھن دیب چٹرجی نے کہا کہ، 'بی جے پی ملک کی سب بڑی سرکاری ادارے ریلوے، جس میں لاکھوں برسر روزگار ہیں۔ اس کو بی جے پی حکومت بیچ رہی ہے۔ ملک کے تمام بڑے اداروں کو بی جے پی حکومت سرمایا داروں کو جھولی میں ڈال رہی ہے۔ یہ سرمایہ داروں کو منافع کے لئے کام کر رہی ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

کولکاتا ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنے پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف پیٹرول اور ڈیزل اور ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت دی تھی۔

2021 میں مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، جسے دیکھتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر دباؤ بنانے کے لئے پوری ریاست میں بوتھ سطح پر تیل کی قیمتوں میں اصافے،سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف احتجاج و مظاہرے کرنے کی ہدایت دی تھی۔

آج کولکاتا کے مختلف علاقوں میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی قیادت میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا۔ ریاستی وزیر شوبھن دیب چٹرجی نے کولکاتا کے گڑیا ہاٹ میں مرکزی حکومت کے ریلوے کی نجکاری کے خلاف پارٹی کے کارکنان کے ساتھ احتجاج کیا۔

اس موقع پر ریاستی وزیر شوبھن دیب چٹرجی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، 'ملک کو برسوں سے منافع دینے والے سرکاری اداروں کو بی جے پی حکومت فروخت کررہی ہے۔ اس سے قبل بھی کئی سرکاری ادارے فروخت کر چکی ہے۔

ریلوے ملک کو سب دے زیادہ منافع دینے والا ادارہ ہے۔ لیکن بی جے پی حکومت تمام ادارے کی نجکاری میں لگی ہے۔ اگر ملک میں نجی اور سرکاری دونوں ادارے موجود ہو تو ملک کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ لیکن بی جے پی حکومت تمام منافع بخش اداروں کو نجی کمپنیوں کو دے رہی ہے۔ جو ملک کے لئے بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.