ETV Bharat / state

جنوبی 24 پرگنہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف احتجاج - پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف ٹی ایم سی کا احتجاج

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے سینکڑوں حامیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے احتجاج کے دوران سڑک کی ناکہ بندی کردی جس سے آمد ورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔

tmc protest against fuel price hike in south 24 pgs
جنوبی 24 پرگنہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 2:23 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے سینکڑوں حامیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ترنمول کانگریس کے حامیوں نے احتجاج کے دوران سڑک کی ناکہ بندی کر دی جس سے آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔

کینگ میں احتجاج کے دوران ترنمول کانگریس کے حامی اپنے ہاتھوں میں رسوئی گیس اور بینر لے کر احتجاج کیا۔

کیننگ کے ترنمول کانگریس کے رہنما شفیق الاسلام نے کہا کہ جس طرح سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کے سبب گاڑیوں کے کرائے میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے عام لوگوں کو آج جتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

مغربی بنگال میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے ریاست کے تمام اضلاع میں دو روزہ دستخطی مہم کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

دوسری طرف کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے حامیوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف اختجاج کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.