ETV Bharat / state

پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ٹی ایم سی کا احتجاج - اردو نیوز کولکاتا

کشن گنج سے متصل مغربی بنگال کے گوالپوکھر میں پیٹرول و ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا۔ ترنمول کانگریس کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

tmc protest against fuel price hike in goalpokhar
ٹی ایم سی نے پٹرول ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 10:50 PM IST

کشن گنج سے محض 8 کلومیٹر کی دوری پر مغربی بنگال کے گوالپوکھر بلاک کے تحت پانجی پاڑہ میں آج ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کی جانب سے پیڑول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ترنمول کانگریس کے کئی سینئر لیڈران کے علاوہ ممتابنرجی کے سرکار میں کابینہ وزیر غلام ربانی نے اس احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔

اس احتجاجی ریلی میں شامل کابینی وزیر غلام ربانی نے پیڑول، ڈیزل و رسوئی گیس کے قیمتوں میں اضافہ کیلئے مرکزی حکومت کو ذمہ دار بتایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام زندگی کو متاثر کرنے والی ضروری اشیاء کے قیمتوں کو کنٹرول میں مرکز میں مودی حکومت مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی 24 پرگنہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف احتجاج

اس موقع پر کابینہ وزیر غلام ربانی سے میڈیا نے بنگال بی جے پی ریاستی صدر دلیپ گھوش کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ احتجاج کرنے سے پیٹرول، ڈیزل و گیس کے قیمتوں میں کمی نہیں آسکتی، وہ کبھی احتجاج کرکے سیاست میں نہیں آئے ہیں اسلئے انہیں احتجاج کے اثر کا کوئی اندازہ نہیں ہے بلکہ وہ تو نفرت کی سیاست و ہندو مسلم کے درمیان نفرت پیدا کرکے سیاست میں آئے ہیں، انہیں کیا پتہ احتجاج کیا ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.