آسنسول:مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان شتروگھن سنہا نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حلقے سے نو لوگوں کا کامیاب علاج ہوا ہے۔اس کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔TMC MP Shatrughan Sinha Applauses PM Modi
رکن پارلیمان شتروگھن سنہا نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو خود خط لکھا اور حیرت کی بات یہ ہے کہ انہوں نے(نریندر مودی) خود خطوط کے جواب دئے۔ وزیراعظم نے انہیں خط لکھا اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا مشورہ دیا۔
رکن پارلیمان نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے مالی امداد آئی ہے۔ انہوں نے اس پر وزیر اعظم کی بہت تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ میں صحت سے متعلق معاملات کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکرگزار ہوں، جن لوگوں کے لئے میں نے درخواستیں بھیجی ہیں، انھوں نے تمام انتظامات تیزی اور بہتر طریقے سے کئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، انھوں نے ذاتی طور پر مجھے خط لکھ کر میری تعریف کی ہے۔
بہاری بابو نے مزید کہا کہ پہلے مالی امداد 1 لاکھ، 1.5 لاکھ روپے میں دستیاب تھی، لیکن میرے معاملے میں، میں نے دیکھا ہے کہ میری طرف سے ریفر کئے گئے مریضوں کو 3 لاکھ روپے تک کی مالی امداد ملی ہے۔ میں واقعی وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی 5 دسمبر کووزیراعظم مودی سے ملاقات متوقع
آسنسول میں صحت کی خدمات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آسنسول میں کئی اور ملٹی سپر اسپیشلٹی اسپتال بنائے جائیں۔ مستقبل میں آسنسول میں ایک میڈیکل کالج بنانا چاہتا ہوں۔اس پر کام جاری ہے۔MP Shatrughan Sinha piases PM modi