ETV Bharat / state

گورنر جگدیپ دھنکر پر آئین کے خلاف کام کرنے کا الزام

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 10:21 AM IST

Updated : Jun 17, 2021, 10:31 AM IST

ترنمول کانگریس کے ترجمان و سینیئر رہنما سوگتا رائے نے گورنر جگدیپ دھنکر پر آئین کے خلاف کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ساری زندگی میں ایسا گورنر نہیں دیکھا ہے جن کی نظروں میں ضابطہ اخلاق کی کوئی قدر نہ ہو۔

گورنر جگدیپ دھنکر
گورنر جگدیپ دھنکر

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے ترجمان و سینیئر رہنما سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر آئینی سربراہ ہیں اور اسی کے دائرے میں رہ کر ان کو کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ (گورنر) دہلی جاتے ہیں اور بنگال کی موجودہ صورتحال سے متعلق وزیر داخلہ امت شاہ کو بریفنگ دیتے ہیں، یہ کیا ہے۔ یہ سب ان کا کام نہیں ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ گورنر کا کام مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے درمیان ایک پل کا ہوتا ہے جس سے ریاست اور یہاں رہنے والے عوام کو فائدہ پہنچ سکے لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر کو اگر یہی کرنا ہے تو کسی بھی سیاسی جماعت کے باقاعدہ حصہ کیوں نہیں بن جاتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے ترجمان اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی ساری زندگی میں ایسا گورنر نہیں دیکھا ہے جن کی نظروں میں ضابطہ اخلاق کی کوئی قدر نہ ہو۔

واضح رہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر کے دہلی جانے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

دہلی میں گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیر داخلہ امت شاہ کے درمیان خصوصی ملاقات ہونے والی ہے، قیاس آرائی ہے کہ ریاست کی موجودہ صورتحال کو لے کر تبادلہ ہونے والا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، قومی حقوق انسانی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کرنے والے ہیں.

واضح رہے کہ 2019 میں جگدیپ دھنکر کے مغربی بنگال کے گورنر بننے کے بعد سے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ان کی کسی نہ کسی مسئلے کو لے کر سوشل میڈیا پر لفظی جنگ ہوتی رہتی ہے.

Last Updated : Jun 17, 2021, 10:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.