ETV Bharat / state

رکن پارلیمان ستابدی رائے کے 'فیصلے' پر سب کی نظریں مرکوز - رکن پارلیمان اور اداکارہ ستابدی راے

رکن پارلیمان اور اداکارہ ستابدی راے نے فیس بک پر اپنے سیاسی کیریئر کو لے کر جلد فیصلہ کرنے سے متعلق پوسٹ کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔

رکن پارلیمان ستابدی راے کے فیصلے پر سب کی نظریں مرکوز

author img

By

Published : Jan 15, 2021, 5:02 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

رکن پارلیمان ستابدی راے کے فیصلے پر سب کی نظریں مرکوز
رکن پارلیمان ستابدی راے کے فیصلے پر سب کی نظریں مرکوز

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی تمام تر کوششوں کے باوجود پارٹی سے ناراض رہنماؤں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

اسمبلی انتخابات سے قبل ایک کے بعد دیگر ارکان اسمبلی اور رہنما ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جانے پر آمادہ ہیں۔

ناراض رہنماؤں کی فہرست میں بیربھوم سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ ستابدی راے کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

رکن پارلیمان اور اداکارہ ستابدی راے نے فس بک پر اپنے سیاسی کیریئر کو لے کر جلد فیصلہ کرنے سے متعلق پوسٹ کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔

رکن پارلیمان نے فیس بک پیج پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک وقت آتا جب انسان کو کوئی نہ کوئی فیصلہ لینا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو روز میں اپنے سیاسی کیریئر کو لے کر کوئی اہم فیصلہ کرنے والی ہوں۔ مجھے پتہ نہیں ہے کہ یہ فیصلہ صحیح ہے یا غلط۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان ستابدی راے نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ 'میں ایک اداکارہ ہوں۔ مجھے سیاست کا کوئی علم نہیں تھا لیکن ممتا دیدی نے ہاتھ پکڑ کر سیاست کا کھیل سکھایا۔'

انہوں نے کہا کہ میں ممتا دیدی سے کسی بھی قیمت پر الگ نہیں ہو سکتی ہوں۔سیاست میں آنے سے پہلے سے ممتا دیدی سے تعلقات ہیں اسے بھی ختم نہیں کر سکتی ہوں

رکن پارلیمان نے کہا کہ انتظار کیجئے ایک دو روز میں سب کچھ سمجھ میں آ جائے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: بھارتیہ جنتا پارٹی کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک: اداکارہ نصرت جہاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.