بیربھوم:مغربی بناگل کے ضلع بیربھوم سے ممبر پارلیمان شتابدی ہفتہ کو رام پورہاٹ میں منعقد ایک پروگرام میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس قسم کا حملہ قابل قبول نہیں ہے۔ پارٹی نے ایسا کرنے کو نہیں کہا۔ پارٹی بھی اس کام کی حمایت نہیں کرتی۔ اگر کوئی ذاتی طور پر کرتا ہے تو یہ اس کیلئے وہ بذات خود ذمہ دار ہے ۔پارٹی اس میں ملوث نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ترنمول کانگریس کی شبیہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس کے لئے کون ذمہ دار ہے۔اپوزیشن جماعتیں ترنمول کاگریس پر تنقید کر رہیں ہیں۔سندیش کھالی میں ای ڈی پر حملے کے علاوہ صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے پہر انہوں نے کہا کہ یہ احمقانہ واقعہ تھا ۔تاہم ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی سازش کررہی ہے ۔
رکن پارلیمان نے الزام لگایا کہ بی جے پی مخالف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرکے ہراساں کیا جارہا ہے۔ تاہم، رکن پارلیمنٹ سندیش کھالی میں ای ڈی کے اہلکاروں پر حملے کو الگ سے دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ مرکزی ایجنسیو کو سیاسی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ وہاں لوگوں نے نفرت کا اظہار کیا ہوگا۔ لیکن یہ ردعمل نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ایم سی کے رہنما شنکر آدھیا راشن اسکام معاملے میں گرفتار
ای ڈی کی ایک پانچ رکنی ٹیم نے جمعہ کو ترنمول لیڈر کے گھر کا دورہ کیا تاکہ راشن بدعنوانی کیس کی جانچ کی جا سکے۔سربڑیا گاؤں میں شاہجہاں کے گھر پہنچنے سے قبل ہی ای ڈی کو گائوں والوںکی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔الزام ہے کہ ای ڈی کو گھیر کر مارا پیٹا گیا۔ مرکزی فورسز کو بھی ہٹا دیا گیا۔ شاہجہاں کے حامیوں نے ای ڈی کے اہلکاروں کا پیچھا کیا اور انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا۔ گاڑی میں توڑ پھوڑ۔ ای ڈی کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ سنیچر کی دوپہر ہونے کے باوجود شاہجہاں لاپتہ ہے۔ ای ڈی انتظامیہ کا خیال ہے کہ شاہجہان بنگلہ دیش فرار ہو سکتا ہے۔
یو این آئی