مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے نقلی آئی اے ایس سے کسی قسم کے رابطہ سے انکار کر دیا ہے۔
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے کہا کہ وہ اداکارہ ہیں اور ایک رکن پارلیمان بھی ہیں۔ تقریبات کے دوران سینکڑوں لوگ آتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں سب کو جانتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک جنوبی 24 پرگنہ کے قصبہ تھانہ علاقے سے گرفتار نقلی آئی اے ایس افسر کی گرفتاری کا سوال ہے تو اس معاملے میں کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔
رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ دیبانجن کون ہے؟ کہاں سے آیا؟ اس کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے اور نہ جاننا چاہتی ہوں۔
گرفتار نقلی آئی اے ایس آفیسر دیبانجن کے ساتھ سیلفی کے سوال پر رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ میں ایک فلم اداکارہ اور رکن پارلیمان ہوں۔ تقریبات میں ہر آدمی سیلفی لینا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلفی کا ہرگز یہ مطلب نہیں یوتا ہے کہ اس کے ساتھ رابطہ یا تعلقات ہے۔ اس (نقلی آئی اے ایس دیبانجن ) نے غلطی کی ہے اور اسے اس کی سزا مل رہی ہے۔
مزید پڑھیں: Nusrat Jahan: پارلیمنٹ سے نصرت جہاں کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ
واضح رہے کہ جنوبی 24 پرگنہ کے قصبہ تھانے کی پولیس نے نقلی آئی اے ایس آفیسر دیبانجن کو کورونا کے نقلی ویکسین تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس کی گرفتاری کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ اس کو لے کر سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔