جنوبی 4 پرگنہ:مغربی بنگال کے جنوبی 4 پرگنہ کے بھانگوڑ میں رہنے والے مقامی باشندوں نے بلاک ہسپتال کی طبی خدمات اور بنیادی سہولیات کے فقدان کو لے کر ترنمول رکن پارلیمان میمی چکرورتی کے سامنے اپنا غصہ ظاہر کیا۔ جادب پور لوک سبھا حلقہ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان میمی چکرورتی نلموری بلاک ہاسپٹل مریض ویلفیئر ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن ہیں۔
رکن پارلیمان میمی چکرورتی دھ کو پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے ہسپتال پہنچی۔ میٹنگ کے بعد گھر واپسی کے دوران مقامی باشندوں نے غیر معیاری طبی خدمات اور سہولیات کے فقدان پر سختی برہمی کا اظہار کیا۔چیئرمین کے عہدے پر تعینات ہونے کے بعد میمی چکرورتی دوسری بار نلموری اسپتال آئیں۔ انہوں نے تقریباً چھ ماہ قبل پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا پہلا اجلاس منعقد کیا۔اس میٹنگ میں میمی کے علاوہ بھانگوڑ بلاک نمبر 1 کے انتظامی افسران موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد جب رکن پارلیمان میمی چکرورتی باہر آئیں تو مقامی باشندوں نے ان کے سامنے مریضوں کی خدمت کو لے کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Tribals Strike شمالی بنگال میں آدیباسیوں کی جانب سے 12 گھنٹوں کا بند منایا گیا
غور طلب ہے کہ رکن پارلیمان میمی چکرورتی گھر واپسی کے دوران اپنی گاڑی پر بیٹھنے کے لئے جسا رہیں تھی تھی سورج ملا نام کا ایک شخص سامنے آیا غیر معیاری طبی خدمات کو لے کر ناراضگی کا اظہار کیا۔اس کے بعد وہاں بھیڑ لگ گئی اور تمام لوگوں نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں سے ہسپتال میں طبی خدمات نہیں مل رہی ہے۔