ETV Bharat / state

Mahua Slams Shah امت شاہ کو دوبارہ اسکول جانے کی ضرورت، رکن پارلیمان مہوا موئترا

author img

By

Published : May 10, 2023, 12:41 PM IST

ندیا ضلع کے کرشنا نگر سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا نے امت شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جسے یہ پتہ نہ ہو کہ قومی ترانہ اور قومی گیت کس نے لکھا ہے میرے خیال سے اسے دوبارہ اسکول جانے کا مشورہ دینا پسند کروں گی۔

رکن پارلیمان مہوا موئترا کی امت شاہ پر تنقید

ندیا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا نے مرکزی وزیر داخلہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ نہیں جانتے کہ ملک کا قومی ترانہ اور قومی گیت کس نے لکھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امیت شاہ کو مشورہ دیا کہ برائے مہربانی بولنے سے پہلے تفصیلی جانکاری حاصل کریں۔

  • Errr…sorry Hon’ble @AmitShah ji but India’s राष्‍ट्रीय गीत is Vande Mataram composed by Bankim Ch Chatterjee while Bangladesh’s is Amar Sonar Bangla by Rabindranath Tagore.

    Tagore would call you a “ যা তা ”. Please go back to school. pic.twitter.com/9CXHxkuSHz

    — Mahua Moitra (@MahuaMoitra) May 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اتفاق سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آئے ہیں۔ وہ پیر کی رات کو کولکاتا پہنچے۔ رابندر جینتی کے موقعے پر منگل کی صبح جوڑاسنکو کے ٹھاکر باڑی میں انہوں نے رابندر ناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے بعد وہ شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں گئے۔ وہیں لینڈ پورٹ اتھارٹی اور بی ایس ایف کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

رکن پارلیمان مہوا میترا نے ٹویٹر پر اس تقریب کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ ویڈیو میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ رابندر ناتھ ٹیگور دنیا کے واحد شخص ہیں جنہوں نے ملک کے دو ملکوں کے قومی ترانے لکھے۔ اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے مہوا نے لکھا کہ بھارت کا قومی ترانہ اور قومی گیت الگ الگ ہے۔ بھارات کا قومی گانا وندے ماترم ہے جسے بنکم چندر چٹرجی نے لکھا۔ رابندر ناتھ ٹیگور نے قومی ترانہ لکھا۔ اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کا آمر سونار بنگلہ رابندر ناتھ ٹیگور نے لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Legal Notice To Mamataعوام فیصلہ کرے گی کہ انہیں فلم دیکھنا ہے یا نہیں، وویک اگنی ہوتری

رکن پارلیمان مہوا موئترا نے کہا کہ وہ کسی پر تنقید نہیں کر رہیں ہیں بلکہ ان کی جانکاری میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ مستقبل اس طرح کی غلطی نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.