ETV Bharat / state

TMC MP Mahua Moitra گاندھی خاندان پر سوال اٹھانا غلط: مہوا موئترا - ٹوئٹ کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا

ندیا ضلع کے کرشنانگر سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا نے بی جے پی کے رکن پارلیمان سنجے جیسوال کے گاندھی خاندان پر منتازع بیان بازی پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ارکان پارلیمان بیان بازی کے معاملے میں تمام حدود پار کر چکے ہیں اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

گاندھی خاندان پر سوال اٹھانا غلط:مہوا موئترا

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 6:07 PM IST

کولکاتا: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنجے جیسوال نے منگل کے روز راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے متنازع تبصرہ کیا۔ متنازع بیان بازی کے جواب میں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا۔ بی جے پی کے رہنما کو ملک کے لئے جان قربان کرنے والے گاندھی خاندان کے بارے میں سوچ سمجھ کر بیان بازی کرنی چاہئے۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان کہتے ہیں کہ ایک غیر ملکی عورت کا بچہ کبھی بھی محب وطن نہیں ہو سکتا۔ اس قسم کا تبصرہ بیمار اور بگڑی ہوئی ذہنیت کا اظہار ہے۔ بی جے پی اس قسم کی سوچ کو جنم دے رہی ہے۔

رکن پارلیمان مہوا موئترا نے راہل گاندھی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف راہل گاندھی بلکہ ہر اس معاملے کی حمایت کرتی ہوں جس میں بی جے پی کے لوگ غلط بیان بازی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے رہنماوں کو یہ کس نے حق دیا ہے کہ وہ شہریت اور حب وطنی پر سوال کر سکتے ہیں۔سونیا گاندھی اور ان کا خاندان وطن پرست ہیں۔ان پر سوال اٹھایا نہیں جا سکتا ہے۔اگر کوئی اس معاملے پر سوال اٹھاتا ہے اسے بھی سوچنا چاہئے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے اور اس کے خلاف متنازع بیان بازی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:TMC Strongly Support Congress راہل گاندھی کے معاملے میں ترنمول کانگریس کھل کر کانگریس کے ساتھ

واضح رہے کہ سورت کی ایک عدالت نے گزشتہ 23 مارچ کو راہل گاندھی کو مودی کے نام پر متنازع تبصرہ کرنے کا قصوروار پایا۔ عدالت کی جانب سے2 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔ اس کے بعد عوامی نمائندگی ایکٹ کے مطابق راہل کا لوک سبھا رکن پارلیمنٹ کا عہدہ منسوخ کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.