ETV Bharat / state

مہوا موئترا کا سوپن داس گپتا کی رکنیت رد کرنے کا مطالبہ - مغربی بنگال کی سیاست

بی جے پی نے اپنے راجیہ سبھا ایم پی سوپن داس گپتا کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں امیدوار بنایا ہے۔ جس پر ترنمول کانگریس کی کرشنا نگر سے ایم پی مہوا موئترا نے ان پر ملک کے دستور کے منافی قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا سے ان کی رکنیت رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

mahua moitra
مہوا موئترا
author img

By

Published : Mar 16, 2021, 12:57 PM IST

ترنمول کانگریس کی ایم پی مہوا موئترا نے بی جے پی کی جانب سے راجیہ سبھا ایم پی سوپن داس گپتا کو امیدوار بنائے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بی جے پی نے سوپن داس گپتا کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں تارکیشور اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا ہے۔

دستور کی شیڈول 10 کے مطابق راجیہ سبھا کا کوئی نامزد رکن حلف لینے کے چھ ماہ بعد اگر کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرتا ہے تو اس رکنیت رد ہو جائے گی۔

اس لئے ان کی راجیہ سبھا رکنیت رد کر دی جانی چاہیے۔ گرچہ ترنمول کانگریس کے ہی ایک گروہ کا کہنا ہے کہ مہوا موئترا نے سوپن داس گپتا کو ہوشیار کر دیا ان کو ابھی پرچہ نامزدگی داخل کرنے تک انتظار کرنا چاہتے تھا۔

وہیں مہوا موئترا نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سوپن داس گپتا کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے وہ یا تو خود استفیٰ دیں یا پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہی دستور کے مطابق ان راجیہ سبھا رکنیت رد ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے لیے چوتھا آبزرور مقرر کیا

بی جے پی نے چار ایم پی کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں امیدوار بنایا ہے، لیکن سوپن داس گپتا راجیہ سبھا کے نامزد رکن بنے تھے۔ کسی سیاسی جماعت نے ان کو راجیہ سبھا نہیں بھیجا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.